فیکٹ چیک: سی اے اے حماعت کے سبب بی جے پی لیڈر کی پٹائی کا دعویٰ غلط، اجمیر شریف میں ہوئی مار پیٹ کا پرانا ویڈیو وائرل
سی اے اے اور این آرسی کی حماعت کے سبب بی جے پی لیڈر عنایت حسین کی پٹائی کے دعویٰ سے وائرل ویڈیو فرضی ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے لوگ اجمیر شریف درگاہ کی خامد ہیں۔
- By: Bhagwant Singh
- Published: Jan 28, 2020 at 03:44 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو را ہے، جس میں ایک شخص کو دوسرے شخص کے منہ پر کالی انک پھینکتے ہوئے اور چپلوں سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی حماعت کرنے کی وجہ سے بی جے پی لیڈر عنایت حسین کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا۔
وشواس ٹی م نے اس دعویٰ کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2 سال پرانا مارچ 2018 کا ہے۔ یہ ویڈیو کسی بی جے پی لیڈر کی پٹائی کا نہیں بلکہ، اجمیر شریف درگاہ راجستھان میں دو لوگوں کے دورمیان لڑائی کا ہے، جس کا سی اے اے اور این آر سی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ویڈیو میں ایک شخص کو دوسرے شخص کے منہ پر سیاہ انک پھینکتے ہوئے اور اسے چپلوں سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ڈسکرپشن لکھا گیا ہے: ’’سی اے اے این آر سی این آین پی آر کی کھلی حماعت کرنے کی وجہ سے بی جے پی لیڈر اور حج کمیٹی کے سابق چیئر مین عنایت حسمین کے چہیرہ پر پوتی گئی سیاہ، چپلوں سے ہوئی پٹائی‘‘۔
پڑتال کئے جانے تک اس پوسٹ کو 24 ہزار سے زیادہ صارفین شیئر کر چکے ہیں علاوہ ازیں اس ویڈیو کو تقریبا 6 لاکھ صارفن نے دیکھا ہے۔
پڑتال
پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے اس کے کی فریمس نکال کر انہیں گوگل رورس امیج ٹول میں سرچ کیا۔ ہمیں سرچ کے نتائج میں دینک جاگرن کے ساتھی اخبار نئی دنیا پر شائع ایک خبر کا لنک ملا، جس میں اسی وائرل ویڈیو کے اسکرین شاٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ خبر 13 مارچ 2018 کو شائع کی گئی تھی اور اس کی سرخی تھی: ویڈیو اجمیر شریف میں خادموں کی میٹنگ میں چلے لات گھونسے، پھینکی سیاہی۔
۔
اس خبر کے مطابق، ’’راجستھان کی اجمیر شریف درگاہ میں خادموں کا ادارہ انجمن شیخ زدگان کے سکریٹری کے منہ پر سیاہی پھیکنے اور ان کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے اور اس ویڈیو میں شیخ بنٹی نام کا ایک خادم ان کے دفتر میں پہنچ کر نہ صرف ان کے منہ پر سیاہی پھینکتے ہوئے نظر آرہا ہے، چپل سے پٹائی بھی کرتے ہوئے دکھا۔ موقع پر موجود انجمن کے دیگر اراکین نے سکریٹری عبد المجید چشتی کو بنٹی سے بچایا۔ اس پورے معاملہ کی جانکاری سکریٹری عبد المجید چشتی نے تھانہ میں کراتے ہوئے دی۔
اب ہم نے اجمیر شریف درگاہ میں چشتی فاؤنڈیشن کے چیئر مین سلمان چشتی سے اس ویڈیو کو لے کر بات کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’’یہ ویڈیو پرانا ہے گزشتہ روز کا نہیں۔ دو سال قبل دو لوگوں کے آپسی متنازعہ کا یہ ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر نہیں ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے لوگ شیخ برادری سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔
اس خبر سے یہ تو یہ واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو گزشتہ روز کا نہیں اور ویڈیو میں بی جے پی لیڈر بھی نہیں ہیں۔
وشواس نیوز سے بات کرنے پر سید سلمان چشتی نے ٹویٹر پر اس ویڈیو کو لے کر وضاحت بھی دی، جسے نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف نے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی تھی علاوہ ازیں 6,914 لوگ اس صارف کو فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: سی اے اے اور این آرسی کی حماعت کے سبب بی جے پی لیڈر عنایت حسین کی پٹائی کے دعویٰ سے وائرل ویڈیو فرضی ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے لوگ اجمیر شریف درگاہ کی خامد ہیں۔
- Claim Review : سی اے اے این آر سی این آین پی آر کی کھلی حماعت کرنے کی وجہ سے بی جے پی لیڈر اور حج کمیٹی کے سابق چیئر مین عنایت حسمین کے چہیرہ پر پوتی گئی سیاہ، چپلوں سے ہوئی پٹائی
- Claimed By : Fb User- Fatma Khatoon
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔