فیکٹ چیک: عربی بولتی نظر آرہیں کترینہ کیف کا ایڈیٹڈ ویڈیو، اسلام قبول کئے جانے کے دعوی سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے ویڈیو میں آڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں کترینہ کیف عربی نہیں بول رہیں تھیں، مذکورہ ویڈیو سال 2016 کا یو این ویمن کی ایک تقریب میں خواتین پر دئے گئے خطاب کے دوران کا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 6, 2024 at 07:18 PM
- Updated: Mar 7, 2024 at 11:32 AM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر منچ سے عربی زبان میں کچھ بولتے ہوئے دیکھا اور سنا جا ستکا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے ویڈیو میں آڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں کترینہ کیف عربی نہیں بول رہیں تھیں، مذکورہ ویڈیو سال 2016 کا یو این ویمن کی ایک تقریب میں خواتین پر دئے گئے خطاب کے دوران کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کترینہ کیف نے “اچرا بازار “والے مومنین سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلی!!….حلوہ حلوہ‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو بالی ووڈ کنٹری نام کے یوٹویب چینل پر 7 دسمبر 2016 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں پورے ویڈیو میں کہیں بھی کترینہ کیف کو عربی میں بولتے ہوئے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ پورا خطاب انگریزی میں دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہیں معلومات کے مطابق، ’خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات پر کترینہ کیف کا بہترین خطاب‘‘۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو یہاں بھی دسمبر 2016 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں پر بھی انہیں انگریزی میں خواتین کے خلاف تشدد پر بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں شی دا پیپل نام کی ویب سائٹ پر 7 دسمبر 2016 کو اسی تقریب سے متعلق خبر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق ’یو این ویمن کی جانب سے آئی ایم سی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقدہ ایک کانفرنس میں اداکارہ کترینہ کیف نے خواتین پر زور دیا کہ وہ خاموش نہ رہیں اور تشدد کا شکار نہ ہوں۔
یو این ویمن انڈیا نے اس موقع کی تصویر کو بھی ایکس اکاونٹ پر شیئرکرتے ہوئے کترینہ کیف کے خواتین پر دئے گئے خطاب کی ایک لائین کو پوسٹ کیا ہے۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ کترینہ کیف کے مذہب سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ سرچ میں ہمیں ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر 2015 میں شائع ہوا ایک انٹرویوی ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، کترینہ کیف کے والد مسلم ہیں اور ان کی والدہ عیسائی۔ وہیں اس انٹرویو میں کترینہ نے بتایا کہ ان کے گھر پر ایک مندر بھی بنا ہے۔ قابل غورہے کہ کترینہ کیف نے اداکار وکی کوشل جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں سے 2021 میں شادی کی تھیں۔
وہیں ہمیں انڈئن ایکسپریس کی ویب سائٹ پر جنوری 2023 کو شائع ہوا ایک آرٹیکل ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق سال 2010 میں ٹائمس ٓاف انڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے اس بات کو قبول کیا تھا کہ ان کے والد کا ان پر اور ان کے بہن بھائیوں کی پرورش، یا ان کے ‘مذہبی، سماجی اور اخلاقی اثرات’ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بالی ووڈ کو کوور کرنے والے سینئر صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ایڈیٹڈ ویڈیو ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 9 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے ویڈیو میں آڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں کترینہ کیف عربی نہیں بول رہیں تھیں، مذکورہ ویڈیو سال 2016 کا یو این ویمن کی ایک تقریب میں خواتین پر دئے گئے خطاب کے دوران کا ہے۔
- Claim Review : اداکارہ کترینہ کیف نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
- Claimed By : AdNan MaStoi
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔