X
X

فیکٹ چیک: اے آئی سے تیار کی گئی تصویر، بوڈاپیسٹ کے تھرمل حمام کے نام سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر مصنوعی ذہانت یعنی اے ائی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ یہ کوئی اصل تصویر نہیں، وائرل کیا جار ہا دعوی گمراہ کن ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 24, 2024 at 04:08 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئےصارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ہنگری کی دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں بنے تھرمل حمام کی تصویر ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر مصنوعی ذہانت یعنی اے ائی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ یہ کوئی اصل تصویر نہیں، وائرل کیا جار ہا دعوی گمراہ کن ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں تھرمل حمام میں سے ایک تمام رد عمل‘‘۔

پوسٹ کہ آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ایک یوٹیوب اور ایک اینسٹاگرام ہینڈل پر اپلوڈ ہوئی ملی۔

سب سے پہلے ہم نے یوٹیوب پر اس ویڈیو کو دیکھا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ اے آئی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=DMSbveVD4oA

وہیں انسٹاگرام پر اس تصویر کو ڈیرل انسلمو نام کے ہینڈل نے شیئر کیا ہے۔ وائرل فوٹو سے ملتی جلتی اور بھی تصاویر اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ہی۔ وہیں ان تصاویر کے ساتھ اے آئی اور سی جی آئی کا ہیش ٹیگ دیا گیا ہے۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اے آئی تصویر کی شناخت کرنے والے ٹول’ہائیو ماڈریشن‘ پر اس تصویر کو اپلوڈ کیا اور یہاں ملے نتائج کے مطابق یہ فوٹو 99.6 فیصد اے آئی ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی ایکسپرٹ امر سنہا سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ آج کل اے آئی سے بنی تصاویر عام ہو گئیں ہیں جن کو لوگ اصل سمجھ کر وائرل کر دیتے ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’جیبر‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف فیس بک کافی سرگرم رہتے ہیں اور ان کے 700 ایف بی فرینڈز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر مصنوعی ذہانت یعنی اے ائی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ یہ کوئی اصل تصویر نہیں، وائرل کیا جار ہا دعوی گمراہ کن ہے۔

  • Claim Review : ہنگری کی دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں بنے تھرمل حمام کی تصویر
  • Claimed By : Jaber Najet
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later