X
X

فیکٹ چیک: احمد آباد کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا جئےپور ایکپریس میں ہوئی فائرنگ کے بعد گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2023 کا ہے۔ یہ واقعہ جے پور- ممبئی ایکسپریس میں پیش آئے معاملہ سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 9, 2023 at 03:59 PM
  • Updated: Aug 9, 2023 at 04:47 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ٹرین کے اندر بیٹھے ایک شخص اپنے سر پر لگی چوٹ کو دکھا رہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ حال میں جے پور ایکسپریس میں ہوئی فائرنگ کے بعد یہ معاملہ پیش آیا ہے جہاں احمد آباد ریلوے اسٹیشن میں ایک مسلم شخص کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2023 کا ہے۔ یہ واقعہ جے پور- ممبئی ایکسپریس میں پیش آئے معاملہ سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ’’ریل میں مسلمانوں پر حملے بڑھنے لگے ہیں۔ آج احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر ہوم گارڈ کا ایک داڑھی کرتے والے پر آتنک‘’۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو کی ورڈ کی مدد سے تلاش کرنا شروع کیا، سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل اور زی نیوز کی ویب سائٹ پر ملا۔

زی نیوز ڈاٹ انڈیا کی ویب سائٹ پر 30 مئی 2023 کو اپلوڈ ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’سوشل میڈیا پر ایک احمد آباد ریلوے اسٹیشن کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص زخمی حالت میں یہ دعوی کر رہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مارا ہے۔

اعتماد ڈیلی کے یوٹیوب چینل پر بھی وائرل ویڈیو والے شخص کا اسٹیشن کے اندر کا ویڈیو ملا، یہاں ویڈیو کو مئی 2023 میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے گجرات کے اسسٹینٹ اڈیٹر جیون کپوریہ سے رابطہ کیا اور انہوں نے احمد آباد ریلوے اسٹیشن کے پی آر او جیتیندر کمار سے بات کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ، ’’یہ ویڈیو احمد آباد ریلوے اسٹیشن کا ہے۔ لیکن یہ ویڈیو کچھ ماہ پرانا ہے۔ ہم نے اس شخص سے شکایت درج کرانے کے لئے بھی کہا تھا حالاںکہ انہوں نے انکار کر دیا تھا‘‘۔

فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق ممبئی کے مہاراشٹرا سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2023 کا ہے۔ یہ واقعہ جے پور- ممبئی ایکسپریس میں پیش آئے معاملہ سے پہلے ہی ہو چکا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : احمد آباد پولیس اسٹیشن میں ایک مسلم شخص کے ساتھ مار پیٹ کی گئی
  • Claimed By : Abu Saad Noori
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later