وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل تصویر حالیہ نہیں بلکہ 2002 کی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد طالبانیوں کی بہت سی پرانی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں انہیں شہری زندگی کا لطف لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کہیں ان طالبانیوں کو جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تو کہیں انہیں امیوزمینٹ پارک میں مزے کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ایسے میں ایک تصویروائرل ہو رہی ہے جہاں ایک شخص کو دونوں ہاتھوں میں آئیس کریم پکڑے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے یہ افغانستان کی گزشتہ روز کی تصویر ہے اور تصویر میں دکھ رہا شخص ایک طالبانی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل تصویر حالیہ نہیں، بلکہ 2002 کی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
عبدالرحمان نام کے سوشل میڈیا صارف نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’طالبان شخص نے بڑی خشی کے ساتھ آئیس کریم کو ٹیسٹ کیا‘‘۔
اس پوسٹ کی تفتیش کے لئے وشواس نیوز نے اس تصویر کو رورس امیج سچ کیا۔ یہ تصویر ایک ویب سائٹ پر ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’افغان شخص اپنی آئیس کریم کون پکڑ ہوئے، پلخمری، افغانستان اور اس تصویر کا کریڈٹ اسٹیو میککری کو دیا گیا تھا۔
کی ورڈ کے ساتھ تلاش کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ اسٹیو میککری ایک مشہور فوٹوگرافر ہیں۔ ہمیں یہ تصویر اسٹیو میککری کے آفیشیئل فیس بک پیج پر بھی ملی۔ 28جون کو انہوں نے اس تصویر کو اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھ تھا۔
“A man buys ice cream for his children in Pol-e-Khomri, Afghanistan, 2002.”
ہم نے اس موضوع پر اسٹیو میککری کی ٹیم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا۔ جواب میں ہمیں ان کے ٹیم ممبر پال ہیلینڈ کے ذریعہ بتایا گیا، ’اس تصویر میں افغان شخص کو اپنے بچوں کے لئے آئیس کریم فروخت کرتے ہوہے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر اسٹیو میککری نے 2002 میں افغانستان کے پلخمری شہر میں کچھینچی تھی‘‘۔
اس تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ عبد الرحمان حامد نے ٹویٹر پر شیئرکیا ہے۔ صارف مصر کا رہنے والا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل تصویر حالیہ نہیں بلکہ 2002 کی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں