X
X

فیکٹ چیک: اداکار اعجاز خان نے نہیں دیا یہ بیان، ان کے نام سے وائرل کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اداکار اعجازخان نے بھارت کو اسلامی ملک بننے یا ہندووں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل کیا جا پوسٹ پوری طرح فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 18, 2020 at 05:49 PM
  • Updated: Sep 18, 2020 at 06:47 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بالی ووڈ اداکار اعجاز خان سے جڑی ایک مبینہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اعجاز خان نے ہندوں کے خلاف بیان دیا ہے اور ہندوستان کو اسلامی ملک بنانے کی بات کہی ہے۔ وشواس نیوز نے جب پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل کیا جا رہا بیان فرضی ہے۔ اعجاز خان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’شیوم بھٹناگر ہندو‘ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اداکار اعجاز خان کی تصویر لگی ہوئی ہے اور اس پر لکھا ہے، ’’ہندو چاہے جتنے بھی رام مندر بنا لیں، کشمیر سے 370 ہٹا دیں، بولیٹ ٹرین دوڑا لیں اور جی ڈی پی بڑھا لیں۔ 10 سال بعد سب کچھ مسلمانوں کا ہی ہوگا کیوں کہ ہماری آبادی وسفوٹ سے ہندوستان اسلامی ملک بن رہا ہے۔ اعجاز خان‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

تفتیش

وائرل کی جا رہی پوسٹ کی تفتیش کے لئے ہم نے گوگل کے اوپن سرچ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے متعدد کی ورڈ ڈالے اور مذکورہ وائرل بیان کو سرچ کرنے کی کوشش۔ تمام سرچ کے بعد بھی ہمارے ہاتھ کسی بھی قابل اعتماد ادارہ کی جانب سے شائع کی گئی ایسی کوئی خبر نہیں لگی، جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ اعجاز خان نے ایسا کوی بیان دیا ہے۔

اپنی مزید سرچ میں ہم نے اعجاز خان کے ٹویٹر ہینڈل کو اسکین کرنا شروع کیا اور ہمارے ہاتھ 10 اگست 2020 کو ان جانب سے کیا گیا ایک ٹویٹ لگا۔ ٹویٹ میں اداکار کا ویڈیو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’’کچھ لوگ میرے نام سے ایک پوسٹ وائرل کر رہے ہیں اور اس میں کہہ رہے ہیں کہ مجھے اس ملک اور ہندووں سے نفرت ہے، لیکن یہ سب غلط ہے۔ مکمل ٹویٹ اور ویڈیو نیچے دیکھیں۔

پوسٹ سے منسلک تصدیق کے لئے ہم نے اپنے ساتھی دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ کو خارج کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ’’اعجاز خان کے نام سے وائرل ہو رہی پوسٹ مکمل طور پر فیک ہے‘‘۔

اب باری تھی اس فرضی بیان کو وائرل کرنے والے فیس بک صارف شیوم بھٹناگر ہندو کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کی طرف سے ایک خاص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اداکار اعجازخان نے بھارت کو اسلامی ملک بننے یا ہندووں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل کیا جا پوسٹ پوری طرح فرضی ہے۔

  • Claim Review : صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اعجاز خان نے ہندوں کے خلاف بیان دیا ہے اور ہندوستان کو اسلامی ملک بنانے کی بات کہی ہے۔
  • Claimed By : शिवम भटनागर हिन्दू
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later