فیکٹ چیک: ابوظہبی میں بن رہے ہندو مندر کو سعودی عرب کا بتاتے ہوئے کیا جا رہا گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم ن پایا کہ یہ مندر سعودی عرب میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے ابو ظبی میں بننے والے مندر کا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جار ہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہاہے جس میں ایک مندر کے اینیمیشن ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو سعودی عرب میں بننے والے پہلے ہندو مندر کا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ مندر سعودی عرب میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے ابو ظبی میں بننے والے مندر کا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جار ہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’سعودی عرب کا ہند مندر‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں وائرل ویڈیو کے مندر سے ہی جڑی ایک خبر امارت الیوم نام کی ویب سائٹ پر ملی۔ 21 اپریل 2019 کو شائع ہوئی خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کا مشاہدہ کیا جو دبئی اور ابوظہبی کے درمیان ہائی وے پر 55 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ابو مریخہ کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا۔ اور امارات میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرے گا‘۔ خبر میں دی گئی مزید معلومات کے مطابق، ’سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران ابوظہبی میں کمیونٹی ترقیاتی کے سربراہ ڈاکٹر مغیر الخیلی نے مندر بنانے والی تنظیم (بی اے ایس پی) کے روحانی سربراہ مہنت سوامی مہاراج، ملک میں ہندوستانی سفیر نودیپ سنگھ سوری کے علاوہ کئی لیڈروں، عہدیداروں اور ہزاروں کی تعداد میں ملک میں ہندو برادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں ہندو مندر کا سنگ کی بنیاد رکھنا متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ ہند کے درمیان تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے، اور خطے کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

مزید سرچ میں ہمیں ہمیں وائرل ویڈیو کے مندر سے متعلق ویڈیو سكاي نيوز عربية کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر ملا۔ یہاں خبر کو 22 اپریل 2019 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ خبر کے ساتھ دی گئی تفصیل کے مطابق، ’ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا سنگ بنیاد رکھی گئی‘۔ خبر میں سنگ بنیاد کی تقریب کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ہمیں وائرل ویڈیو کا بڑا ورژن ابوظہبی اس مندر کو تعمیر کر رہے بی اے پی ایس کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہوا ملا۔ویڈیو کو 23ارپیل 2019 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کو متحدہ عرب امارات کے العین اخبار کے ایڈیٹر ان چیف احمد سعید سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مندر ابوظہبی اور دبئی کے درمیان ہوگا اور یہ ابھی زیر تعمیر ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نےپایا کہ اس پوسٹ کو ’لارڈ کرشنہ‘ نام کے فیس بک پیج سے شیئر کیا ہے اور اسے بنگلہ دیش سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم ن پایا کہ یہ مندر سعودی عرب میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے ابو ظبی میں بننے والے مندر کا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جار ہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts