X
X

فیکٹ چیک: ایودھیہ میں بننے والے رام مندر کے نام پر وائرل ہو رہا یہ ویڈیو جین مندر کا 3 ڈی انیمیشن ہے

ایودھیا میں بنائے گئے رام مندر کے نام پر وائرل ہوئی ویڈیو دراصل آندھرا پردیش کے جین مندر کی 3 ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Jul 28, 2020 at 05:09 PM
  • Updated: Aug 30, 2020 at 08:17 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایودھیہ میں مجوزہ رام مندر کی تعمیر کے لئے ’بھومی پوجن‘ کی تیاریوں کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک مندر کا انیمیٹڈ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایودھیہ میں بننے والے رام مندر کا ہے۔

وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی غلط نکلا۔ ایودھیہ میں بننے والے رام مندر کے 3ڈی انیمیشن کے نام پر وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل میں آندھرا پردیش کے ایک جین مندر کا انیمیٹڈ ویڈیو ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر پیج ’یوتھ کی آواز‘ نے انیمیٹڈ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’ایسا ہوگا ہمارے سری رام کا آلیشان مندر۔ میرے پربھو کی پیدائش کی سرزمین سے ترپال ہٹ رہا ہے۔
ہندوستان ایک نئی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے‘‘۔

پڑتال

غور طلب ہے کہ ایودھیہ معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد رام مندر کی تعمیرکے لئے مرکزی حکومت نے ’سری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ٹرسٹ تشکیل دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 فروری 2020 کو اس بارے میں لوک سبھا میں علان کیا تھا۔

Source-श्री रामजन्मभूमि तीर्थ क्षेत्र ट्रस्ट

سرچ میں ہمیں نیوز ایجنسی ’رائٹرس‘ کی فوٹو گیلری میں 22 اکتوبر 2019 کو ایودھیہ میں بننے والے رام مندر کے مجوزہ ماڈل کی تصویر ملی، جو کہیں سے بھی وائرل ہو رہی تصویر سے نہیں ملتی ہے۔

Source-Reuters Photo Gallery

دینک جانگر میں 24 جولائی کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’ایودھیا کے مجوزہ رام مندر کے ماڈل ڈیزائن کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے ، جس پر سری رام جنم بھومی تیریتھ چھیتر ٹرسٹ نے بھی حتمی مہر لگا دی ہے۔ نئی ترتیب کے تحت یہ مندر پہلے کے مقابلے میں زیادہ عظیم آلشان ہوگا۔ اس میں پانچ نہیں ، بلکہ بلند چھ چوٹیاں ہوں گی۔ اس خبر میں بھی مجوزہ رام مندر کی ایسی ہی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔

دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر 24 جولائی کو شائع ہونے والی خبر

اس کی تصدیق ہندی نیوز چینل آج تک کے ویڈیو بلیٹن کے ذریعہ بھی ہوتی ہے، جس میں مجوزہ رام مندر کے نقشے میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیل دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مجوزہ مندر کی اصل شکل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور مندر اب دو منزلوں کی بجائے تین منزلوں کا ہوگا۔

اس ویڈیو بلیٹن میں ایودھیا میں بنائے گئے رام مندر کا وہی فن تعمیر نظر آتا ہے، جسے خبر رساں ادارے رائٹرز اور جاگرن میں شائع ہوئی والی خبروں میں استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے بعد ہم نے وائرل ہو رہے ویڈیو کے اصل ذرائع کو سرچ کرنے کی کوشش کی۔ سرچ میں ہمیں ’کیمس اسٹوڈیو۔ 3 ڈی اینیمیشن اینڈ رنڈیرنگ اسٹوڈیو‘ کے یوٹیوب چینل پر 30 جون 2014 کو اپ لوڈ کیا گیا ویڈیو ملا، جو کہ وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ہے۔

Source- 3D Animation of Temple Architecture Design_Kems Studio

ویڈیو کو پورا دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اصل ویڈیو 3.15 سیکنڈ کے اینیمیٹڈ ویڈیو کاایک حصہ ہے۔ اصل ویڈیو میں بیک گراؤنڈ آواز بھی مختلف ہے، تاہم وائرل ہو رہے ویڈیو میں اس آواز کو ایڈٹ کر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وائرل ہو رہا ویڈیو کلپ اصل ویڈیو کے 0.52 کے فریم سے 1.27 سیکنڈ کے فریم کے درمیان کا ہے۔

اس کے بعد ہم نے ’کے ای ایم ایس‘ اسٹوڈیو سے رابطہ کیا۔ اسٹوڈیو کے مالک کملیش نے ایودھیا میں مجوزہ رام مندر کی تعمیر سے متعلق کسی ماڈل یا ڈیزائن سے انکار کرتے ہوئے کہا ، ’’وائرل ہو رہا ویڈیو اسی نے تیار کیا تھا تھا۔‘‘ یہ ویڈیو آندھرا پردیش کے جین مندر کی ویڈیو ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ،’’ یہ ویڈیو تقریبا چھ سال پرانا ہے اور اس میں جین مت کے تیرتھنکر، لارڈ مہاویر کی تصویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے‘‘۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’یوتھ کی آواز‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 134 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں مذکورہ پیج سے مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: ایودھیا میں بنائے گئے رام مندر کے نام پر وائرل ہوئی ویڈیو دراصل آندھرا پردیش کے جین مندر کی 3 ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو ہے۔

  • Claim Review : #ऐसा होगा हमारे प्रभु #श्रीरामजी का भव्य मंदिर मेरे प्रभु की जन्म भूमि से तिरपाल हट रहा है,,भारत नई दिशा मैं आगे बढ रहा है।
  • Claimed By : FB Page- Youth Ki Awaz
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later