X
X

فیکٹ چیک: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف ڈھاکہ میں 2019 میں نکالی گئی تھی ریلی، ویڈیو گمراہ کن دعوی سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف یہ احتجاج سال 2019 میں ہوا تھا اور اس ریلی کو اسلامی سیاسی گروپ ‘اسلامی اندولن بنگلہ دیش’ نے نکالا تھا۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 10, 2024 at 03:57 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بینر کے ساتھ بہت سے لوگوں کو ریلی نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ آئین ہند کی آرٹیکل 370 کی منسوخی اور کشمیر کی ’’آزادی‘‘ کے مطالبہ کو لے کر گزشتہ روز بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں ایک ریلی نکالی گئی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف یہ احتجاج سال 2019 میں ہوا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ حالیہ معاملہ بتاتے ہوئے پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بنگلہ دیشی بھائیوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں بہت بڑا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس احتجاج پر بھارت سخت آگ بگولہ ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں 30 سیکنڈ کے فریم میں انگریزی میں ’گیو بیک کشمیریز فیئر رائٹس‘ اور ساتھ میں ’اسلامی آندولن بنگلہ دیش ڈھاکہ سٹی‘ لکھا ہوا نظر آیا۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پرتال کو آگے بڑھاتے ہوئے کی ورڈ کے ساتھ وائرل ویڈیو کے فریمس کو گوگل رورس امیج سرچ کیا۔

سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی معاملہ کی کی تصویر فوٹو ایجنسی گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر 6 اگست 2019 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’6 اگست 2019 کو ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ایک اسلامی سیاسی گروپ ’اسلامی اندولن بنگلہ دیش’ کے کارکن بھارت میں کشمیر کی حالیہ صورتحال کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں‘‘۔

اسی معاملہ سے متعلق ہمیں دیگر تصاویر بھی گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملیں۔

وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے کی فریمس ہمیں بنگلہ دیش کے نیوز چینل ایس بی نیوز‘ کے یوٹیوب چینل پر 6 اگست 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’ڈھاکہ کی سڑکوں پر مودی حکومت کے خلاف نعرے بلند ہوئے۔ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے منسوخی کے خلاف دارالحکومت ڈھاکہ میں اسلامی تحریک کا احتجاجی مارچ نکلا‘‘۔

وائرل ویڈیو میں وائس آف امریکہ کا لوگو نظر آرہا ہے۔ ڈھاکہ میں ہوئے اسی احتجاج سے متعلق پوسٹ ہمیں وائس آف امریکہ کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر بھی 6 اگست 2019 کو ملی۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بنگلہ دیش کے صحافی صادق الرحمان سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو پرانا ہے، ’’گزشتہ روز آرٹیکل 370 کی منسوخی کو لےکر اتنے بڑے پیمانے پر کوئی بھی احتجاج بنگلہ دیش میں نہیں ہوا ہے‘‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف یہ احتجاج سال 2019 میں ہوا تھا اور اس ریلی کو اسلامی سیاسی گروپ ‘اسلامی اندولن بنگلہ دیش’ نے نکالا تھا۔

  • Claim Review : آرٹیکل 370 کی منسوخی اور کشمیر کی ’’آزادی‘‘ کے مطالبہ کو لے کر گزشتہ روز بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں ایک ریلی نکالی گئی ہے۔
  • Claimed By : FB User- Sarfaraz Cheema
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later