فیکٹ چیک: اٹلی کے یوم جمہوریہ کے ویڈیو کو فرانس کے ذریعہ ہندوستان کو رافیل جہاز سونپے جانے کی تقریب بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل
ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ ویڈیو فرانس کے ذریعہ ہندوستان کو رافیل طیارے سونپے جانے کی تقریب کا نہیں ہے۔ اصل میں یہ 2018 کے یوم جمہوریہ تقریب کا ویڈیو ہے، جسے اٹلی کی دارالحکومت روم میں منعقد کیا گیا تھا۔
- By: Pallavi Mishra
- Published: Aug 5, 2020 at 05:21 PM
- Updated: Aug 29, 2020 at 06:37 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ شیئر کی جارہی ہے۔ اس ویڈیو میں، کچھ جیٹ طیارے عمارت کے اوپر اڑتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جن میں تین رنگوں کا دھواں نکل رہا ہے – سبز ، سفید اور سرخ۔ صارفین یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ فرانس نے رافیل طیارے ہندوستان کے حوالے کرنے کا جشن اسی طرح منایا۔ اپنی تفتیش میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ دراصل ، یہ اٹلی کے 2018 یوم جمہوریہ کی تقریب کا ویڈیو ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل ویڈیو میں ایک بلڈنگ کے اوپر سے اڑتے کچھ جیٹ جہاز دیکھے جا سکتے ہیں، جو تین رنگ کا دیکھے جا سکتے ہیں، جو تین رنگ کا دھوؤاں چھوڑ رہے ہیں۔ سبز، سیف اور سرخ۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ
“Everyone talked about Rafael landing in India but see the farewell from France with Indian Tricolors….”
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو ٹھیک سے دیکھا۔ دیکھنے پر ہمارے ہاتھ کچھ حقائق لگے۔
پہلا۔ اس ویڈیو میں سامنے لہرا رہے پرچم ہندوستان کا نہیں لگ رہا ہے۔
دوسری۔ جہازوں سے نکلتے دھوئیں میں پہلے سبز رنگ اور بعد میں لال ہے، جبکہ ہندوستانی ترنگے میں لال اوپر اور ہرا نیچے ہوتا ہے۔
تیسرا۔ ویڈیو میں موجود عمارت۔
ہم نے ان تینوں کو نیچے واضح کیا ہے۔
ویڈیو میں موجود پرچم
ہم نے ویڈیو میں موجود پرچم کو رورس امیج سرچ کے تلاش کیا تو پایا کہ یہ پرچم ہندوستان کے قومی پرچم کی طرح نہیں ہے، بلکہ اٹلی کے جھنڈے سے ملتا ہے۔
جہازوں سے نکلتا دھوواں۔
جہازوں سے نکلتے دھوئیں میں پہلے ہرا رنگ ہے اور بعد میں لال، جبکہ ہندوستانی پرچم میں لال رنگ اوپر اور ہرا رنگ نیچے ہوتا ہے۔
ویڈیو میں موجود عمارت
ہم نےویڈیو میں موجود عمارت کا رورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ عمارت اٹلی کی دارالحکومت روم میں ہے۔ اس عمارت کا نام ہے وکٹوریہ امینوئل ٹو ہے۔
اس کے بعد ہم نے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول اور گوگل رورس امیج ٹول کا استمعال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر تلاش کیا۔ اس طرز میں ہمارے ہاتھ یورو نیوز کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل کے ذریعہ شیئر کیا گیا ایک ویڈیو لگا، جس میں وائرل ویڈیو کے فریمس دکھے۔ اس ویڈیو کو 3 جون 2018 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کی تفصیل کے مطابق، یہ اٹلی کے 72ویں یوم جمہوریہ تقریب کا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
اس سلسلہ میں ہمیں یورو نیوز کی 2 جون 2018 کو فائل کی گئی ایک خبر بھی ملی، جس میں اس ویڈیو کے فریمس تھے۔ یہ خبر بھی اٹلی کے 72ویں یوم جمہوریہ تقریب کے بارے میں ہی تھی۔
ہم آپ کو بتادیں کہ ہر سال 2 جون کو اٹلی کا قومی دن اور یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔
فرانسیسی کمپنی دساؤ کی ایویشن فیسلیٹی سے پانچ رافیل طیاروں کے پہلے دستہ نے 27 جولائی کو ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اس دن اٹلی میں بھارتی سفارتخانے نے بورڈو میں میریگیک ایئربیس سے اڑانے والے جیٹ کی ویڈیو ٹویٹ کیا تھا۔
اس سلسلہ میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے دہلی واقع اٹالئن امبیسی میں بات کی جہاں ہمیں انوویشن اینڈ انٹرنیشنلائزیشن محکمہ کی اسابیل پیروٹا نے بتایا ہے وائرل ویڈیو میں نطر آرہی عمارت روم میں ہے اور یہ ویڈیو 2018 اٹلی کی یوم جمہوریہ تقریب کا ہے۔
ٹویٹر صارف ’مدثر نذیر‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے ایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں اس صارف کو 1822 صارفین فالووکرتے ہیں۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ ویڈیو فرانس کے ذریعہ ہندوستان کو رافیل طیارے سونپے جانے کی تقریب کا نہیں ہے۔ اصل میں یہ 2018 کے یوم جمہوریہ تقریب کا ویڈیو ہے، جسے اٹلی کی دارالحکومت روم میں منعقد کیا گیا تھا۔
- Claim Review : “Everyone talked about Rafael landing in India but see the farewell from France with Indian Tricolors….”
- Claimed By : Twitter user- Mudassar Nazir مدثر نذیر
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔