X
X

فیکٹ چیک: 2018 میں شائع ہوئے آرٹیکل کا اسکرین شاٹ، عمران خان کی حالیہ جیت کے بعد ہوا گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ جس آرٹیکل کو حالیہ سمجھتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے وہ 2018 میں پاکستان میں ہوئے عام انتخابات سے پہلے کا ہے۔ پرانے آرٹیکل کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 17, 2022 at 04:36 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک انڈیا ٹوڈے کا ایک آرٹیکل وائرل ہو رہا ہے جس کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان کی نیوز ویب سائٹ نے حال میں ہوئی پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیت کے بعد یہ آرٹیکل شائع کیا ہے۔ اس آرٹیکل کا اسکرین شاٹ وہاں کی نیوز ایجنسیز نے بھی نشر کیا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ جس آرٹیکل کو حالیہ سمجھتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے وہ 2018 میں پاکستان میں ہوئے عام انتخابات سے پہلے کا ہے۔ پرانے آرٹیکل کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں سماء ٹی وی کی نیوز پلیٹ ہے اور اس میں انڈیا ٹوڈے کا ایک آرٹیکل اور نیوز پلیٹ پر لکھا ہے،’پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی جیت بھارت کی ہار ہوگی، ٹائمز ناؤ‘۔

پوسٹ کےآراکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل آرٹیکل کو تلاش کرنا شروع کیا۔ گوگل پر آرٹیکل میں دئے گئے کی ورڈ کو ڈالنے پر ہمیں وہی آرٹیک ملا جسے حالیہ بتاتے ہوئے وائرل کیا گیا ہے۔ 23 جولائی 2018 کو شائع ہوا ہے۔ اسی پرانے آرٹیکل کو فرضی حالیہ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے انڈیا ٹوڈے ڈاٹ ان کے نیوز ڈیسک کے ہیڈ دیو گوسوامی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آرٹیکل 2018 کا ہے اور اس آرٹیکل کا عمران خان کی حالیہ جیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دعوی پوری طرح گمراہ کن ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ جس آرٹیکل کو حالیہ سمجھتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے وہ 2018 میں پاکستان میں ہوئے عام انتخابات سے پہلے کا ہے۔ پرانے آرٹیکل کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ہندوستان کی نیوز ویب سائٹ نے حال میں ہوئی پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیت کے بعد یہ آرٹیکل شائع کیا ہے۔
  • Claimed By : Asim Azam
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later