X
X

فیکٹ چیک: ٹرافی کے ساتھ شاہ رخ خان کی سال 2014 کی تصویر گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2014 میں کولکاتہ نائٹ رائڈرز کی جیت کے بعد کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو اب نئے طریقہ سے حالیہ روز کے کے آر کے ذریعہ جیتے گئی آئی پی ایل ٹرافی سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 29, 2024 at 05:19 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکاتہ نائٹ رائڈرز نے 2024 آئی پی ایل میں جیت رقم کی ہے۔ اسی کے بعد سے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ٹرافی کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کی یہ فوٹو حالیہ روز کولکاتہ نائٹ رائڈرز کے آئی پی ایل جیتنے کے بعد کی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2014 میں کولکاتہ نائٹ رائڈرز کی جیت کے بعد کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو اب نئے طریقہ سے حالیہ روز کے کے آر کے ذریعہ جیتے گئی آئی پی ایل ٹرافی سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل کیا پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دنیا کا بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان آئی پی ایل ٹرافی کو چوم کر جیت کی خوشی مناتے ہوئے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو ایڈئن ایکسپریس کی ویب اسٹوریز میں اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، کچھ اس طرح سے شاہ رخ خان نے سال 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل کی جیت کا جشن منایا تھا۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں ایس آرکے یونیورس نام کے ایک ویری فائڈ ایکس ہینڈل پر وائرل تصویر 2 جون 2014 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر میں ’اسپورٹس پکس‘ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/SRKUniverse/status/473354710049497091

گوگل پر ہم نے اسپوٹس پک پر اس تصویر کو کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا اور ہمیں اسی نام کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’شاہ رخ خان یکم جون 2014 کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلور میں منعقدہ کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان پیپسی انڈین پریمیئر لیگ سیزن 2014 کے فائنل میچ کے دوران ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے‘‘۔

اسپورٹس پک

مزید معلومات کے لیے ہم نے دینک جاگرن کے اسپورٹ ایڈیٹر ابھشیک ترپاٹھی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بھی وائرل تصویر کو پرانا بتایا۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق فیس بک پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2014 میں کولکاتہ نائٹ رائڈرز کی جیت کے بعد کی ہے۔ اس پرانی تصویر کو اب نئے طریقہ سے حالیہ روز کے کے آر کے ذریعہ جیتے گئی آئی پی ایل ٹرافی سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : شاہ رخ خان کی یہ فوٹو حالیہ روز کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے آئی پی ایل جیتنے کے بعد کی ہے
  • Claimed By : FB User- Mohdismail Azad
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later