وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ 2012 کی ایک تصویر کو مارفڈ کر کے اب جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں ایک جنگی طیارہ کی مورفڈ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو لے کر دعوی کیا جا رہا ہے کہ بالاکوٹ اسٹرائیک میں پاکستانیوں کے ذریعہ 4 پیڑ اور ایک کوے کے مارے جانے کو قبول کرنے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے اپنے جنگی جہاز پر تین پیڑوں اور ایک کوئے کی تصویر لگئی ہے۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کی۔ جانچ میں ہمیں پتہ چلا کہ ہندوستانی فضائیہ فوج کے طایارہ کی ایک پرانی تصویر کو ایڈٹ کر کے جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ اصل تصویر 2012 کی ہے۔ اسے گوالئیر کے ایئرفورس اسٹیشن پر کلک کیا گیا تھا۔
فیس بک سے لے کر ٹویٹر تک پر ہندوستانی فضائیہ کے ایک جنگی طیارہ کی ایڈیٹ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹویٹر صارف نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا
‘Admire the IAF sense of humour. They are trolling the Pakis for admitting that only 4 trees and one crow were the casualties in the Balakot Strike ….. Jai hind..’
اردو ترجمہ: ’’ ہندوستانی فضائیہ کا زبردست طنز و مزاح۔ آئی اے ایف بالاکوٹ اسٹرائیک میں صرف 4 پیڑ گرنے اور ایک کوے کے مرنے کی اعتراف کرنے والے پاکستان کو ٹرول کر رہی ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ الگ الگ کی ورڈ کے ذریعہ سے یہ اصل تصویر ہمیں زون 5 ایویشین ڈاٹ کام نام کی ایک ویب سائٹ پر ملی۔ سائٹ کی فوٹو گیلری میں اصل تصویر کے علاوہ بھی کئی دوسری تصویر بھی موجود تھیں۔ ان تصاویر کو لے کر کیپشن میں بتایا گیا کہ 2012 کہ آخر میں گوالیئر کے مہاراجپور ایئر فورس اسٹیشن کی یہ تصاویر ہیں۔ تصاویر میراج 2000 کی ہیں۔ اسے دہلی کے انگد سنگھ نے کلک کیا تھا۔ فوٹو گیلری یہاں دیکھیں۔
وائرل تصویر کو لے کر وشواس نیوز نے ہندوستانی فضائیہ فوج کے افسر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ آئی اے ایف کبھی بھی ایسی کوئی حرکت نہیں کرتا ہے، جیسا کہ وائرل پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’سمرجیت ناراین‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 82 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ 2012 کی ایک تصویر کو مارفڈ کر کے اب جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں