فیکٹ چیک: امیتابھ بچن کی 2011 کی اجمیر شریف کی تصویر کو کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد حاجی علی درگاہ کی زیارت کا بتا کر کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ امیتابھ بچن کی جس تصویر کو ان کے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد اور حاجی علی زیارت کی بتا کر شیئر کیا جارہا ہے وہ 2011 کی اجمیر شریف درگاہ کی ہے۔ اس تصویر کا گزشتہ روز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی پوری طرح سے فرضی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے درمیان سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ادارکار امیتابھ بچن کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر کے ساتھ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد امیتابھ بچن حاجی علی درگاہ پر حاضری دینے گئے تھے۔ وشواس نیوز نے تصویر کے ساتھ وائرل کئے جا رہے دعوی کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ امیتابھ بچن کی مذکورہ تصویر 2011 کی اجمیر شریف مزار کی ہے، جسے اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’ہندو راشٹرا‘ نے امیتابھ بچن کی ایک تصویر شیئر کی۔ جس میں وہ سر پر ٹوپی لگائے ہجوم کے بیچ میں نظر آرہے ہیں، اور ساتھ ہی مزار شریف پر چڑھائی جانے والی چادر بھی تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ صارف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جب اس کو کورونا ہوا تھا تب اس کے جلد ہی صحتیاب ہونے کے لئے مندروں میں آرتی..یگ …سندر کانڈ پڑھا جا رہا تھا.. اور یہ ٹھیک ہونے کے بعد چارد چڑھانے حاجی علی کی درگاہ گیا.. بائیکاٹ کون بنےگا کروڑ پتی‘‘۔

پوسٹ کا آرکیائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

پوسٹ کی پڑتال کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر لگی۔4 جولائی 2011 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، امیتابھ بچن اجمیر شریف درگاہ پر زیارت کرنے پہنچے۔ خبر کی فوٹو گیلری میں ہمیں امیتابھ بچن کی وہی تصویر نظر آئی جسے گزشتہ روز کی اور حاجی علی درگاہ کی بتا کر فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

اب ہم نے متعدد کی ورڈ ڈال کر مزید سرچ کیا اور ہمارے ہاتھ بالی ووڈ خبروں کو کوور کرنے والے ’زوم‘ کے یوٹیوب چینل پر 6 جولائی 2011 کو اپ لوڈ ہوا امیتابھ بچن کے اجمیر دورہ کا ویڈیو لگا۔ یہ اسی دورہ کا ویڈیو تھا جس کی تصویر کو اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

اب یہ تو واضح ہو چکا تھا کہ وائرل کی جا رہی تصویر پرانی اور اجمیر شریف درگاہ کی ہے، حالاںکہ یہ جاننا باقی تھا کہ کیا امیتابھ بچن کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد حاجی علی درگاہ گئے تھے۔ وشواس نیوز نے گوگل اوپن سرچ ٹول کی مدد سے متعدد کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا لیکن ہمارے ہاتھ ایسی کوئی بھی خبر نہیں لگی جس میں اس بات کی ذکر ہو کہ کووڈ 19 سے صحتیات ہونے کے بعد امیتابھ بچن حاجی علی مزار شریف گئے ہوں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی چیف کورسپونڈینٹ اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور تصویر کے ساتھ شیئر وائرل کیا جا رہا دعوی ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، امیتابھ بچن کی اس تصویر کا گزشتہ روز سے کوئی تعلق نہیں ہے- وائرل کیا جا رہا دعوی پوری طرح سے فرضی ہے‘‘۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کےساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’ہندو راشٹرا‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 82،949 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CFMOwgJHtO2/

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ امیتابھ بچن کی جس تصویر کو ان کے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد اور حاجی علی زیارت کی بتا کر شیئر کیا جارہا ہے وہ 2011 کی اجمیر شریف درگاہ کی ہے۔ اس تصویر کا گزشتہ روز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی پوری طرح سے فرضی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts