X
X

عمران خان کی حمایت میں نہیں دئے ان سلیبریٹیز نے بیان، وائرل ہو چکے ہیں کئی ویڈیو

پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان صرف پاکستان ہی ہیں بلکہ ہندوستان میں بھی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ان کے حق اور خلاف میں دلائل اور حقائق کے ساتھ اپنی رائے پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کئی بھارتی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں مبینہ طور پر عمران خان کی حمایت کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ وشواس نیوز نے وقتاً فوقتاً ایسے کئی ویڈیوز کی چھان بین کی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 13, 2024 at 05:53 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان صرف پاکستان ہی ہیں بلکہ ہندوستان میں بھی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ان کے حق اور خلاف میں دلائل اور حقائق کے ساتھ اپنی رائے پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کئی بھارتی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں مبینہ طور پر عمران خان کی حمایت کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ وشواس نیوز نے وقتاً فوقتاً ایسے کئی ویڈیوز کی چھان بین کی ہے۔

آئیے جانتے ہیں ان سلبریٹیز کے ویڈیو بارے میں جو عمران خان کی حمایت کے فرضی دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیلائے جا چکے ہیں، جس کی جانچ کے بعد وشواس نیوز نے سچائی سب کے سامنے رکھی۔

پہلی پوسٹ

پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تصویر گزشتہ روز کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوئی۔ وائرل فوٹو میں انہیں سفید ٹی- شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں عمران خان کی تصویر بنی ہوئی ہے اور ساتھ میں انگریزی میں ’کپتان وی لیو یو‘ لکھا ہوا ہے۔ اس تصویر کو اصل سمجھتے ہوئے کئی صارفین نے اسے شیئر کیا اور ساتھ ہی دعوی کیا کہ عمران خان کی حمایت میں رونالڈو نے یہ ٹی شرٹ پہنی ہے۔ حالاںکہ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ رونالڈو کی سفید ٹی شرٹ پلین تھی، اور اس میں ایڈٹ کر کے عمران خان کی تصویر اور یہ ٹیکسٹ جوڑا گیا ہے۔

پورے فیکٹ چیک کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

دوسری پوسٹ

پچھلے دنوں گلوکار کمار سانوں کا بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہیں مبینہ طور پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی سے جڑا گانا گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین نے دعوی کیا کہ کمار سانو نے عمران خان کی حمایت میں ایک کانسرٹ کے دوران گانا گایا ہے۔ جبکہ وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ کمار سانو نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان یا ان کی رہائی یا حمایت میں کوئی گانا نہیں گایا ہے۔ وائرل ویڈیو کے اصل آڈیو کو ہٹا کر اس میں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے یہ فرضی آڈیو جوڑا گیا ہے۔

پورے فیکٹ چیک کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

تیسرا ویڈیو

اسی طرح بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی بھی ایک 15 سیکنڈ کی کلپ وائرل ہو چکی ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ وہ عمران خان کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں انہیں مبینہ طور پر عمران خان کی حمایت میں بولتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔ حالاںکہ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ ریتیک روش کے پرانے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اس میں الگ سے آڈیو کو جوڑ کر اس کلپ کو تیار کیا گیا ہے۔

مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

چوتھا ویڈیو

سوشل میڈیا پر اکشے کمار کے دو الگ- الگ ویڈیو عمران خان کی حمایت کے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل ہو چکے ہیں۔ 9 مئی کو کرپشن کے الزام میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسی کے بعد اکشے کمار کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہیں عمران خان کی حمایت میں بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ جب ہم نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کی تو سچائی کچھ اور ہی نکلی۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں آڈیو کو الگ سے جوڑا گیا ہے۔ اصل ویڈیو سال 2019 کا ہے جس میں اکشے کمارے گوکی وائٹل ای سی جی اسمارٹ بینڈ کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ایڈیٹڈ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

 وہیں اکشے کمار کے وائرل کئے گئے دوسرے ویڈیو میں انہیں گاڑی کے اندر دیکھا جا سکتا ہے اور اس میں وہ مبینہ طور پر عمران خان کو فالوو کرنے کی بات کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اکشے کمار کا ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ اصل ویڈیو میں اکشے کمار اپنے مداحوں سے ان کے ایلبم ’فلحال2‘ کی رلیز کے موقع پر ریلز بنانے کی بات کہ رہے تھے۔ اس ویڈیو میں اصل آواز کو ہٹا کر دوسری ڈبنگ کو جوڑ کر تیار کیا گیا ہے۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later