فیکٹ چیک: قرآن کی آیتیں پڑھتے ہوئے نظر آرہا شخص نہیں ہے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، ہم شکل کا ویڈیو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل
جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی بالکل فرضی ہے۔ وائرل ویڈیوکرسٹیانو رونالڈو کا نہیں بلکہ ان کے مسلم ہم شکل بیویر عبداللہ کا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jul 8, 2022 at 10:48 AM
- Updated: Jul 8, 2023 at 05:33 PM
نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہاہے جس میں عالمی شہرت یافتہ پرتگال کے فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی طرح نظر آنے والے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں شخص قرآن کی آیتوں کی دہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔ جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی بالکل فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو کرسٹیانو رونالڈو کا نہیں بلکہ ان کے مسلم ہم شکل بیویر عبداللہ کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ماشاء اللہ دنیا کا سب سے مشہور اور امیر فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے اللہ پاک اس کو بھی اسلام قبول کرنے کی توفیق دے آمین‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریم نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ریڈٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں پوسٹ میں کئے گئے تمام کمینٹس کو ہم نے چیک اور اس میں متعدد صارفین نے دعوی کیا کہ یہ شخص کردستان کا ہے۔
وشواس نیوز نے کرسٹیانو رولنالڈو کے ہم شکل کے ویڈیو کا اس سے پہلے بھی فیکٹ چیک کیا ہے۔ اس وقت ایک دیگر ویڈیو وائرل ہو رہا تھا جس میں نظر آرہے شخص کا رونالڈو ہونے کا دعوی کیا جا رہا تھا حالاںکہ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وہ شخص رونالڈو نہیں بلکہ ان کا ہم بیوار عبداللہ ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
اب ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریم کو ’بیویر عبدللہ‘ کے کی ورڈ کے ساتھ گوگل سچ کیا۔ سرچ میں ہمیں بیوار عبداللہ کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا یہی ویڈیو ملا جسے انہوں ٹکٹاک پر اپلوڈ کیا ہے۔
قابل غور ہے کہ ہندوستان حکومت کی جانب سے ٹکٹاک کو پابندی لگائی گئی ہے جس کے سبب ہم نے ٹکٹاک کے اس ویڈیو کو تلاش کرنےکے لئے اپنے ایک غیر ملکی صحافی کی مدد لی اور ان کے ساتھ وائرل ویڈیو اور بیوار عبداللہ کی آڈی کا لنک بھیجا۔ انہوں نے ہمارے ساتھ بیراو عبداللہ کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا یہی ویڈیو بھیجا۔ اس ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے عبداللہ نے قرآن آڈیو کا آرجینل لنک بھی شیئر کیا ہے جس میں انہیں لپسنگ کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
خبروں کے مطابق بیوار عبداللہ جن کا تعلق عراق سے ہے وہ کرٹیانو رونالڈو کے ہم شکل ہیں اور کافی مشہور ہیں۔ ان سے متعلق خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
بیوار عبداللہ کی فیس بک اور انسٹاگرام پروفائل کو بھی یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہم نے ویڈیو سے متعلق دہری تصدیق کے لئے بیوار عبداللہ سے بھی رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویوڈیو انہیں کا ہے۔
ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے زیادہ تر ویڈیو شیئر کئے جاتے ہیں۔
نتیجہ: جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی بالکل فرضی ہے۔ وائرل ویڈیوکرسٹیانو رونالڈو کا نہیں بلکہ ان کے مسلم ہم شکل بیویر عبداللہ کا ہے۔
- Claim Review : دنیا کا سب سے مشہور اور امیر فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے اللہ پاک اس کو بھی اسلام قبول کرنے کی توفیق دے آمین
- Claimed By : Zarak Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔