X
X

فیکٹ چیک: پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں بلکہ امریکہ کے اسلامی کنوینشن میں دئے خطاب کا ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا یہ ویڈیو امریکہ میں ہوئے اسلامی کنوینشن میں دئے گئے خطاب کا ہے۔ اس ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد رضوان نے بھارت میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 17, 2023 at 04:34 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ورلڈ کپ شروع ہو چکا ہے اور اس کے لئے پاکستان کی ٹیم بھارت آئی ہوئی ہے۔ اسی کڑی میں سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اسلام سے جڑی باتیں کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ انہوں نے یہ بیان بھارت میں دیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا یہ ویڈیو امریکہ میں ہوئے اسلامی کنوینشن میں جون 2023 میں دئے گئے خطاب کا ہے۔ اس ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد رضوان نے بھارت میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا،’’خوبصورت خطاب، رضوان بھائی کا انڈیا میں دئے تبلیغی بیان ماشاءاللہ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی، حالاںکہ اگر محمد رضوان نے ایسا کوئی بیان بھارت میں دیا ہوتا تو اس معاملہ سے متعلق حالیہ خبریں ہمیں ضرور ملتی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ٹائم ٹول کی مدد سے محمد رضوان کے اس بیان کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں آئی سی این اے نام کے یوٹیوب چینل پر محمد رضوان کا یہی ویڈیو 8 جون 2023 کو اپلوڈ ہواملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’محمد رضوان نے آئی سی این اے میں یہ خطاب دیا ہے‘‘۔

آئی سی این اے کے اسی یوٹویب چینل پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ شمالی امریکہ کے اسلامی سرکل کا آفیشیئل یوٹیوب چینل ہے۔

اسی معاملہ سے متعلق خبر پاکستان کی نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئی ملی۔29 مئی 2023 کو اپلوڈ ہوئی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق شمالی امریکہ اسلامی کنوینشن میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے خطاب دیا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

آئی سی این اے کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ اسلامی ادارہ کا جو شمالی امریکہ میں سال 1968 سے مسلمانوں کی فروغ اور ترقی کے لئے کام کرتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے دینک جاگرن کے اسپورٹس کو کوور کرنے والے سینئر کارسپانڈینٹ ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ محمد رضوان نے انڈیا دورے میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور صارف کو 7.8 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا یہ ویڈیو امریکہ میں ہوئے اسلامی کنوینشن میں دئے گئے خطاب کا ہے۔ اس ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد رضوان نے بھارت میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

  • Claim Review : محمد رضوان نے اسلام سے جڑا یہ بیان بھارت میں دیا ہے
  • Claimed By : FB User: Abid Gujjar
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later