وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کو ایڈٹ کر کے تیار کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں میسی اور بسکیٹس دونوں کے ہی پیروں کا سائز نارمل تھا۔ فرضی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک فٹبالر لیونل میسی اور سرجیو بسکیٹس کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ کھڑی دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں میسی کے پنجوں کا سائز بےحد چھوٹا ہے اور سرجیو بسکیٹس کے پنجوں کا سائز بظاہر کافی بڑا نظر آرہا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین میسی اور بسٹیکس دونوں پر طنز کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کو ایڈٹ کر کے تیار کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں میسی اور بسکیٹس دونوں کے ہی پیروں کا سائز نارمل تھا۔ فرضی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بسکیٹس کی انگلیاں میرے دماغ سے بڑی ہیں‘‘۔
پوسٹ کے کیپشن کو ہوبہو لکھا گیا ہے، پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر 24 جولائی 2023 کو ’لیو میسی فین کلب‘ نام کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر ملی۔ یہاں تصویر میں میسی اور بسکیٹس کے پنجے بالکل نارمل نظر آئے۔
مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر وائرل فوٹو میں نظر آرہے تیسرے فٹ بالر سرجیو آرو کے ویری فائڈ انسٹاگرام ہینڈل پر اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں اصل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نا ہی میسی کے پیروں کے پنجے بے حد چھوٹے ہیں اور نا ہی سرجیو بسکیٹس کے پنجے بےحد بڑے ہیں۔ جبکہ دونوں کے ہی پیر عام نظر آئے۔
وائرل اور تصویر کے درمیان فرق کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن کے اسپورٹز کارسپانڈیٹ ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل تصویر فرضی ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے فٹ بال سے متعلق پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کو ایڈٹ کر کے تیار کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں میسی اور بسکیٹس دونوں کے ہی پیروں کا سائز نارمل تھا۔ فرضی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں