X
X

فیکٹ چیک: مریض کی پٹائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کا وائرل ویڈیو کانپور کے سرکاری اسپتال کا نہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 20, 2019 at 05:42 PM
  • Updated: Jun 20, 2019 at 06:13 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ویڈیو اترپردیش کے کانپور کے ہیلٹ اسپتال کا ہے۔ ویڈیو میں ایک ڈاکٹر مریض کو پیٹتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل ہو رہا ویڈیو فرضی ثابت ہوتا ہے ۔ یہ ویڈیو اترپریدش کا نہیں، بلکہ راجستھان کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ہرشت پانڈے (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نے اپنی پروفائل سے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے، ’’یہ واقعہ کانپور کے ہیلٹ کا ہے ان کو تھوڑا مشہور کرنے میں مدد کریں بڑی مشکل سے اس طرح کا ویڈیو ملتا ہے ان ڈاکٹروں کے لاپروائی اورغنڈہ گردی سے ہر روز پتہ نہیں کتنے لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں‘‘۔
Harshit Pandey

پڑتال کئے جانے تک اس ویڈیو کو تقریبا 1700 سے زیادہ لوگ شیئر کر چکے ہیں، جبکہ اسے 3500 سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

پڑتال

پڑتال کی شروعات میں ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو کچھ دنوں پہلے ہی وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ کسی اسپتال کا ہے، جہاں کوئی ڈاکٹر کسی مریض کو پیٹ رہا ہے۔ ویڈیو بنا رہے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ، ’’یہ رہا ایس ایم ایس کا حال۔ مریضوں کو ایسے مارا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مریض کو مار رہا ہے ایس ایم ایس کے اندر‘‘۔

ان ویڈ کی مدد سے ملے فریم کو جب ہم نے گوگل رورس امیج ٹول کے ذریعہ سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو راجستھان کا ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، یہ حادثہ 3 جون کو راجستھان کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کا ہے۔ ایجنسی کے مطابق، ایک رزیڈنٹ ڈاکٹر نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں مریض کو پیٹا۔ راجستھان کے صوبائی وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ ہم نے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد رپورٹ منگائی ہے، تاکہ پتہ چلے کہ ہوا کیا ہے‘‘۔

رواں ماہ 3 جون کو دینک جاگرن کے ویب ایڈیشن میں شائع خبر سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ جاگرن کی خبر کے مطابق، ’ایک جون کو اسپتال کے 1سی وارڈ میں داخل مریض رمیش نے رزیڈنٹ ڈاکٹر سنیل سے پہلے چیک اپ کے لئے گزارش کی۔ اس نے کہا کہ میری حالت خراب ہو رہی ہے، مجھے پہلے دیکھ لو۔ اس پر ڈاکٹر سنیل نے نمبر سے دیکھنے کی بات کہی تو دونوں کے بیچ بحث ہو گئی۔ اس بیچ متنازعہ بڑھا تو غصہ میں آئے ڈاکٹر سنیل نے مریض رمیش کو بیڈ پر چڑھ کر بری طرح سے پیٹا‘۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، حادثہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راجستھان انسانی حقوق کمیشن نے اس کی رپورٹ طلب کی ہے، جسے 25 جون تک جمع کیا جانا ہے۔

سوائی مان سنگھ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈی ایس مینا نے کہا، ’’سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، وہ ایڈیٹڈ لگ رہا ہے۔  ڈسپلنری کمیٹی اس معاملہ کی جانچ کرےگی اور اس کے بعد راجستھان انسانی حقوق کمیشن کے حوالے کیا جائےگا۔ مریض بالکل ٹھیک ہے اور اب اسے چھٹی دے دی گئی ہے‘‘۔

اس کے بعد ہم نے کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے بارے میں تفتیش کی۔ نیوز سرچ میں ہمیں پتہ چلا کہ گزشتہ سال جون کی شروعات میں  اس اسپتال کے محکمہ میڈیسن میں آئی سی یو کا ایسی خراب ہو جانے کی وجہ سے وارڈ میں داخل پانچ مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔

خراب  طبی سہولیات کی وجہ سے اسپتال اکثر خبروں میں رہتا ہے۔ حالاںکہ، جس ویڈیو کے کانپور ہیلٹ اسپتال کا ہونے کو لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ وہاں کا نہیں ہے۔

اس بارے میں جب ہم نے ہیلٹ اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈینٹ ڈاکٹر آر کے موریہ سے بات کی تو انہوں نے ہمیں بتایا، ’’متعلقہ ویڈیو کے بارے میں ہمیں پہلے بھی پتہ چلا تھا، لیکن یہ ہمارے اسپتال کا واقعہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اسپتال میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں پیش آیا ہے۔

نتیجہ: اسپتال کے اندر مریض کی پٹائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کا وائرل ویڈیو اترپردیش کے کانپور کے ہیلٹ اسپتال کا نہ ہوکر، راجستھان کے سوائی مان سنگھ اسپتال کا ہے۔ سوائی مان سنگھ اسپتال میں 3 جون کو ہوئے اس معاملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں ایک ڈاکٹر مریض کو بری طرح سے پیٹ رہا ہے۔ اس معاملہ میں اسپتال انتظامیہ کو 25 جون تک رپورٹ دینی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : کانپور کے ہیلٹ اسپتال میں مریض کی پٹائی کرتا ڈاکٹر
  • Claimed By : FB User-Harshit Pandey
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later