کویک فیکٹ چیک: 4 دن تک غرارہ کرنے اور چائے پینے سے کورونا وائرس ٹھیک ہونے کا دعوی فرضی ہے

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ گرم بھاپ اور چائے کے ذریعہ کورونا وائرس کا علاج کرنے والی پوسٹ فرضی ہے۔ عام جسمانی درجہ حرارت تقریبا 36.5 ° سلسیئس سے 37 ° سلسیئس تک رہتا ہے، چاہے باہر کا درجہ حرارت یا موسم کتنا بھی گرم ہو۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ کو وائرل کر رہے ہیں جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ 4 دن تک غرارہ کرنے اور چائے پینے سے کورونا وائرس ختم ہو جاتا ہے اور پانچویں روز ٹیسٹ نیگیٹیو آجاتا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں اس دعوی کو فرضی پایا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف’کشمیر گلستان نیوز‘ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے،’’چینی کورونا وائرس کے لئے کوئی دوا یا کوئی ویکسین نہیں لے رہے ہیں۔ ہر گھر میں کورونا وائرس کا کیس ہوتا ہے۔ انہوں نے علاج کے لئے اسپتال جانا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے بجائے وہ گرمی سے وائرس کو مار دیتے ہیں۔ دن میں 4 بار کیتلی سے بہت گرم بھاپ لینا۔ دن میں 4 بار گرم پانی سے غرارہ کرنا اور۔ دن میں 4 بار گرم چائے پینا۔ وائرس 4 دن میں مر جاتا ہے۔ 5 ویں دن وہ کورونا نیگیٹیو ہو جاتے ہیں‘‘۔

پڑتال

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کچھ مغربی، روایتی یا گھریلو علاج سے ہلکے کووڈ 19 کے علامات سے نجات مل سکتی ہے، لیکن ایسی کوئی دوائی نہیں ہے جو اس بیماری سے بچا سکے۔ ڈبلیو ایچ او، اینٹی بائیوٹکس سمیت دوائیوں کے ساتھ کوویڈ ۔19 کی روک تھام یا کسی بھی خود ادویات کی سفارش نہیں کرتا ہے۔ تاہم ، دونوں مغربی اور روایتی دوائیوں کے لئے بہت سے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، عام جسمانی درجہ حرارت تقریبا 36.5 ڈگری سلسیئس سے 37 ڈگری سلسیئس تک رہتا ہے، چاہے باہر کا درجہ حرارت یا موسم کتنا بھی گرم ہو۔ اپنے آپ کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ الکحل سےبنے ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا یا پھر ثابن اورپانی سے مسلسل ہاتھ دھوتے رہنا ہے۔ آپ کوڈ 19 وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں چاہے موسم کتنا بھی گرم ہو یا پھر درجہ حراحت کتنا بھی کم یا زیادہ کیوں نہ ہو۔

ایسی صورتحال میں، یہ ایک متھ ہے کہ کورونا وائرس کو مارنے کے لئے جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ عام جسمانی درجہ حرارت تقریبا 36.5 ° سلسیئس سے 37 ° سلسیئس تک رہتا ہے ۔

وزارت آیوش کے مطابق، ہربل چائے یا تلسی، دالچینی، کالی مرچی، سوکھی ادرک اور نکقہ سے بنا کاڑھا دن میں ایک یا دو بار پینے سے امیونٹی بڑھتی ہے جو کووڈ 19 کے دوران سیلف کیئر کے لئے اچھی ہے۔ حالاںکہ، وزارت اس طرح کے کووڈ 19 کے علاج کا دعوی نہیں کرتا ہے۔

پوسٹ میں کئے جا رہے دوسرے دعوی کہ گرم پانی کا غرارہ کرنے سے کورونا وائرس ٹھیک ہو جاتا ہے، کہ واشوس نیوز نے اس سے قبل بھی پڑتال کی ہے۔ مکمل پڑتال یہاں پڑھیں۔

وشواس نیوز نے کیرالہ کے جنرل فزیشیئن اور کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر رہے ڈاکٹر سنجیو کمار سے بات کی۔ انہوں نے کہا، ’پوسٹ میں کیا گیا دعوی ہلکی کھانسی اور بخار کے علامات میں آرام پہنچا سکتا ہے، حالاںکہ یہ کورونا وائرس کا علاج نہیں کرتا ہے۔ اگر کسی میں کووڈ کی علامات نظر آئیں تو انہیں خود کا علاج کرنے کے بجائے کسی ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے‘۔

وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی اس سے پہلے بھی پڑتال کی ہے۔ مکمل پڑتال یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’کشمیر گلستان نیوز‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے پر ہم نے پایا کہ اس پیج پر کشمیر سے جڑی خبروں کو شیئر کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ پیج کے تقریبا 130 ہزار ممبرس ہیں۔

ڈس کلیمر، اعلامیہ دست برداری: وشواس نیوز کی کورونا وائرس (کووڈ-19) سے منسلک فیکٹ چیک خبروں کو پڑھتے یا اسے شیئر کرتے وقت آپ کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ جن اعداد و شمار یا ریسرچ متعقلہ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے، وہ مسلسل بدل رہے ہیں۔ بدل اسلئے رہے ہیں کیوں کہ اس وبا سے جڑے اعداد و شمار (متاثرین اور ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد، اس سے ہونے والی اموات کی تعداد) میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کا ویکسین بننے سے منسلک چل رہے تمام ریسرچ کے پختہ نتائج آنے باقی ہیں، اور اس وجہ سے علاج اور بچاؤ کو لے کر فراہم کردہ اعداد و شمار میں بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ اسلئے ضروری ہے کہ خبر میں استعمال کئے گئے ڈیٹا کو اس کی تاریخ سے جوڑ کر دیکھا جائے۔

https://www.instagram.com/p/CC74q0EnsLv/


نتیجہ: نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ گرم بھاپ اور چائے کے ذریعہ کورونا وائرس کا علاج کرنے والی پوسٹ فرضی ہے۔ عام جسمانی درجہ حرارت تقریبا 36.5 ° سلسیئس سے 37 ° سلسیئس تک رہتا ہے، چاہے باہر کا درجہ حرارت یا موسم کتنا بھی گرم ہو۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts