نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک پر ایک تصویر وائرل کی جا رہی ہے۔ اس تصویر میں ایک بچہ کی لاش دکھائی دے رہا ہے۔ اس تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر فتح ویر سنگھ کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ وہی بچہ ہے جس کی کچھ روز پہلے بھگوان پورا میں ایک بوریول کے اندر گرنے سے موت ہو گئی تھی۔ چھ روز بعد اس کو باہر نکالا گیا تب وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار چکا تھا۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ تصویر فرضی ثابت ہوتی ہے۔ فتح ویر کے نام پر وائرل کی جا رہی تصویر اسرائیلی حملہ میں ہلاک ہوئی ایک بچی ماریا الغزالی کی ہے، فتح ویر کی نہیں۔
وائرل تصویر ایک بچہ کی لاش دکھائی دے ہری ہے۔ اس تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر فتح ویر کی ہے جس کی 11 جون کی صبح موت ہو گئی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ فتح ویر وہ لڑکا ہے جس کی سنگرور کے بھگوان پورا میں ایک بورویل میں گرنے سے موت ہو گئی تھی۔
پڑتال کرنے کے لئے ہم نے تصویر کو ٹھیک سے دیکھا۔ تصویر میں بچے کے کپڑے وغیرہ ٹھیک سے دیکھے مگر کچھ ٹھیک سے سمجھ نہیں آیا۔ پھر ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج میں سرچ کیا اور پایا کہ یہ تصویر فتح ویر کی نہیں ہے۔ ہماری پڑتال میں ہمارے ہاتھ گیٹی امیجز کی ایک تصویر لگی جس کے ڈسکرپشن میں یہ واضح طور پر لکھا تھا کہ یہ تصویر ماریا الغزالی نامہ بچی کی ہے۔ جو غزہ سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی موت اسرائیلی فضائی حملہ میں ہوئی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ گیٹی امیجز دنیا کی سب سے بڑی فوٹو ایجنسی میں سے ایک ہے۔
مزید معلومات کے لئے ہم نے پی جی آئی چنڈی گڑھ سے رابطہ کیا جہاں فتح ویر کو بورویل سے نکالنے کے بعد لے جایا گیا تھا۔ وہاں ہماری منجو مالولکر سے بات ہوئی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ پی جی آئی چنڈی گڑھ نے فتح ویر کی کوئی تصویر رلیز نہیں کی ہے اور جس تصویر کو فتح ویر کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے وہ فتح ویر کی نہیں ہے۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو وائرل کرنے والے صارف کی سوشل اسکیننک کرنے کی۔ ہم نے یونائٹڈ پنجاب پیج کی پڑتال کی اور پایا کہ اس پیج کو نو ہزار سے بھی زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں اور یہ پنجاب سے جڑی خبروں کو ہی پیش کرتا ہے۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر فتح ویر کی نہیں، بلکہ اسرائیل حملہ میں ہلاک ہوئی بچی ماریا الغزالی کی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔