کبوتر کے پوٹے کی جھلی سے بنا گھول پینا کورونا وائرس کو ٹھیک نہیں کر سکتا ہے۔ وائرل پوسٹ فرضی ہے
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کبوتر کے پوٹے کی جھلی سے بنا سوپ کورونا وائرس کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔
فیس بک پیج ’ٹرینڈس پاکستان‘ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر (آرکائیو لنک)کیا گیا ہے جس میں ایک شخص کو یہ دعوی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کبوتر کے پوٹے جھلی کا سوپ پینے سے کورونا وائرس کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو والا شخص کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ، ’’میرے پاس کورونا وائرس کا پورا علاج ہے۔ یہ کبوتر آپ کو ہر جگہ آسانی سے مل جاتے ہیں۔ کبوتر کا پوٹا لیں اس میں جھلی نکلا لیں۔ تین کبوتروں کے پوٹے کی جھلی نکلا کر کسی چیز میں ڈال کر اسے پکائیں اور اس کے گھول کو پی لیں۔ آپ کو کبھی کورونا وائرس نہیں ہوگا‘‘۔
ہم نے پوسٹ پر کمینٹس پڑھے اور بہت سارے صارفین نے اس پوسٹ کو فرضی قرار دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے متھ – بسٹر صفحے میں ذکر کیا گیا ہے کہ بہت سی دوائیوں کا ٹسٹ چل رہا ہے۔ فی الحال یہ دعوی کرنے کے لئے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ کوئی منشیات کووڈ 19 کا علاج کر سکتی ہے یا اسے روک سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کوویڈ 19 کے علاج کے لئے دوائیوں کا کلینیکل ٹرائلز کے ذریعے اس کا تجربہ کر رہا ہے۔
ڈبلو ایچ او کے مطابق، کوو ڈ 19 کے لئے فی الحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔ حالاںکہ، اس کے علامات میں کئی کا علاج ممکن ہے اور کسی ہیلتھ کیئر پروائڈر کے مشورہ اور دیکھ بھال سے بیماری کم خطرناک ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے کئی کلینیکل ٹرائیلس چل رہےہیں، جو کووڈ 19 کے لئے ممکنہ میڈیکل سائنس (پوٹینشیئل تھیراپیوٹکس) کا جائزرہ کرنے کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔
اس پوسٹ کو لے کر ہم نے مزید پڑتال کی اور اس علاج اور کورنا وائرس کی بنیاد پر سائنسی مطالعہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی۔ اس علاج کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔
ہم نے نئی دہلی میں جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر مدھوسوڈن اگروال سے بات کی۔ انہوں نے کہا ، یہ پوسٹ جعلی ہے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کبوتر کا گردے کی جھلی (پوٹا) کا سوپ کورونا وائرس کا علاج کرسکتا ہے۔
نئی دہلی کے اندراپراستھا اپولو اسپتال کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر نکھل مودی نے بھی اس دعوے کو فرضی قرار دیا ہے۔
اب باری تھی فرضی دعوی کو وائرل کرنے والے فیس بک پیج ٹرینڈس پاکستان کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو434,145 صارفین فالوو کرتے ہیں۔
ڈس کلیمر، اعلامیہ دست برداری: وشواس نیوز کی کورونا وائرس (کووڈ-19) سے منسلک فیکٹ چیک خبروں کو پڑھتے یا اسے شیئر کرتے وقت آپ کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ جن اعداد و شمار یا ریسرچ متعقلہ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے، وہ مسلسل بدل رہے ہیں۔ بدل اسلئے رہے ہیں کیوں کہ اس وبا سے جڑے اعداد و شمار (متاثرین اور ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد، اس سے ہونے والی اموات کی تعداد) میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کا ویکسین بننے سے منسلک چل رہے تمام ریسرچ کے پختہ نتائج آنے باقی ہیں، اور اس وجہ سے علاج اور بچاؤ کو لے کر فراہم کردہ اعداد و شمار میں بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ اسلئے ضروری ہے کہ خبر میں استعمال کئے گئے ڈیٹا کو اس کی تاریخ سے جوڑ کر دیکھا جائے۔
نتیجہ: کبوتر کے پوٹے کی جھلی سے بنا گھول پینا کورونا وائرس کو ٹھیک نہیں کر سکتا ہے۔ وائرل پوسٹ فرضی ہے
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں