X
X

فیکٹ چیک: زی نیوز نے نہیں نشر کی 15 جون سے مکمل لاک ڈاؤن کی یہ خبر، فرضی پوسٹ ہو رہی وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں زی نیوز کے نام سے وائرل گرافک فرضی نکلا۔ زی نیوز کی جانب سے لاک ڈاؤن کو لے کر یہ گرافک نشر نہیں کیا گیا۔

  • By: Ashish Maharishi
  • Published: Jun 11, 2020 at 05:32 PM
  • Updated: Jun 11, 2020 at 06:20 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک بھر میں زی نیوز کے نام سے ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ 15 جون کے بعد سے مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔ اس پوسٹ کو متعدد سوشل میڈیا صارفین پھیلا رہے ہیں۔

وشواس نیوز نےجب پڑتال کی تو پتہ چلا کہ زی نیوز نے ایسی کوئی خبر نہیں چلائی، کسی نے زی نیوز کی بریکنگ پلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے یہ فرضی خبر بنا کر گرافک کو وائرل کر دیا۔ 10 جون 2020 تک لاک ڈاؤن کو لے کر ایسی کوئی خبر عوامی طور پر موجود نہیں تھی، جس کا دعوی وائرل پوسٹ میں کیا گیا ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

فیس بک صارف ’زاکر خان‘ نے 9 جون کو ایک گرافک کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’’پندرہ جون کے بعد پھر سے ہو سکتا ہے مکمل لاک ڈاؤن وزارت داخلہ نے دئے اشارہ ٹرین اور ہوائی سفر پر لگے گا لگام‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل پوسٹ کے کنٹینٹ کو گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں کہیں بھی ایک ایسی خبر نہیں ملی، جو وائرل پوسٹ کے دعوی سے ملتی ہو۔

جانچ کے دوران ہمیں زی نیوز کی ویب سائٹ پر ہی ایک خبر ملی۔ اس میں وائرل پوسٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زی نیوز کو بدنام کرنے کے مقصد سے لاک ڈاؤن کو لے کر چینل کے نام سے ایک فرضی پوسٹ وائرل کی جا رہی ہے۔ خبر میں بتایا گیا کہ زی نیوز نے اپنے چینل پر ایسی کوئی خبر نشر نہیں کی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بریکنگ نیوز چلائی ہے۔ ٹی وی اسکرین کی یہ تصویر پوری طری فیک ہے۔ پوری خبر کو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے چینل کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چودھری سے رابطہ کیا۔ انہیں وائرل پوسٹ دکھاتے ہوئے حقیقت پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ، ’یہ فرضی ہے۔ ہم نے ایسی کوئی خبر نشر نہیں کی ہے۔

اب باری تھی اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف زاکر خان کی اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق گوالئر سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں زی نیوز کے نام سے وائرل گرافک فرضی نکلا۔ زی نیوز کی جانب سے لاک ڈاؤن کو لے کر یہ گرافک نشر نہیں کیا گیا۔

  • Claim Review : पन्द्रह जून के बाद फिर से हो सकता है सम्पूर्ण लॉकडॉउन गृह मंत्रालय ने दिये संकेत ट्रेन और हवाई सफर पे लगेगा ब्रेक ।
  • Claimed By : FB User- Jakir Khan
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later