X
X

فیکٹ چیک: نہ ہی پیاز کھانے سے کورونا وائرس مرتا ہے اور نہ ہی سانس روکنے سے کورونا وائرس کا پتہ چلتا ہے، ویڈیو میں کئے جا رہے دعوے فرضی ہیں

نہ ہی نمک کےساتھ پیاز کھانے سے کورونا وائس ٹھیک کا مریض ٹھیک ہوتا ہے اور نہ ہی کچھ وقت کے لئے سانس روکنے سے سیلف ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو فرضی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں کئے جا رہے دونوں ہی دعوی بےبنیاد ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 6, 2021 at 06:45 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دو ویڈیو کو مرج کیا گیا ہے۔ پہلے ویڈیو میں ایک شخص خود کا تعرف کراتے ہوئے بتا رہا ہے کہ اگر پیاز پر نمک چھڑک کر کھایا جائے تو کورنا وائرس کا مریض ٹھیک ہو جائے گا اور اس کا وائرس مر جائےگا۔ وہیں اسی شخص کا دوسرا دعوی ہے کہ صبح سیر پر نکلے تو پیڑوں کے پاس کھڑے ہوکر ایک سیلف ٹیسٹ کریں جس میں کچھ سیکنڈس کے لئے سانس روکیں اگر کھانسی نہ آئی تو کورونا وائرس نہیں ہے۔ ویڈیو میں ایک دوسرے ویڈیو کو بھی مرج کیا گیا ہے جس میں ایک شخص پیاز کو نمک کے ساتھ کھانے اور اس کے بعد کورونا وائرس کا جسم سے ختم ہو جانے کا دعوی کر رہا ہے ۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں کئے جا رہے دونوں ہی دعوی بےبنیاد ہیں۔

نہ ہی نمک کےساتھ پیاز کھانے سے کورونا وائس ٹھیک کا مریض ٹھیک ہوتا ہے اور نہ ہی کچھ وقت کے لئے سانس روکنے سے سیلف ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’جیگوآر اسٹیٹ ڈیولوپرس‘ نے 9 اپریل کو وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ کرونا کا علاج اور ٹیسٹ ❣❣ کرونا کا علاج گھریلو ٹوٹکہ بالکل فری آزمائش شرط ہے۔ کوئی سائیڈ فیکٹ بھی نہیں۔ شفا منجانب اللہ اللہ کریم ہم سب کوکرونا کا علاج اور ٹیسٹ۔ اللہ کریم ہم سب کو اس موضی مرض سے محفوظ رکھے۔ آمین‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو میں کئے جا رہے دونوں دعووں کی تفتیش ہم نے الگ الگ کی۔ اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے پہلے دعوی یعنی نمک کے ساتھ پیاز کھانے سے کورونا وائرس کا مریض ٹھیک ہو جاتا ہے کی تفتیش کی۔ وشواس نیوز نے اس فرضی پوسٹ کی پڑتال کی تھی اور ہم نے پایا تھا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ امریکہ کے نیشنل اونیئن ایسوسی ایشن کے مطابق، اس کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ کٹا ہوا کچا پیاز وائرس کو ختم کرتا ہے۔

وائرل کیا جا رہا دوسرا دعوی جس کے مطابق پیڑوں کے پاس کھڑے ہو کر اگر کچھ سیکنڈ کے لئے سانس روکی جائے تو وائرس کا پتہ چل سکتا ہے، اگر کھانسی نہ آئے تو وائرس نہیں ہے۔ ہم نے پایا کہ دعوی بھی فرضی ہے۔ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جو اس دعوی کی تصدیق کر سکتے۔ گزشتہ سال وشواس نیوز نے اس دعوی کی پڑتال کی تھی اور اسی سے متعلق ہماری بات اندرا پرستھ اپولو کے پلمونولاجسٹ ڈاکٹر راجیش چاولا سے ہوئی تھی انہوں نے واضح کیا تھا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ایسا سیلف ٹیسٹ کا کوئی طریقہ نہیں ہے‘‘۔

وشواس نیوز نے وائرل کئے جا رہے دونوں دعوی سے متعلق جنرل فزیشیئن ڈاکٹر بشرا سے رابطہ کیا اور ان کو ویڈیو سے متعلق معلومات دی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ دونوں ہی دعوی غلط ہیں۔ نہ ہی پیاز کے ساتھ نمک کھانے سے کورونا وائرس ٹھیک ہوتا ہے اور نہ سانس کو روکنے سے کورونا کا پتہ چلتا ہے‘‘۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج جیگوار اسٹیٹ ڈیولوپرس کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو88,913  لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: نہ ہی نمک کےساتھ پیاز کھانے سے کورونا وائس ٹھیک کا مریض ٹھیک ہوتا ہے اور نہ ہی کچھ وقت کے لئے سانس روکنے سے سیلف ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو فرضی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں کئے جا رہے دونوں ہی دعوی بےبنیاد ہیں۔

  • Claim Review : کرونا کا علاج اور ٹیسٹ ❣❣ کرونا کا علاج گھریلو ٹوٹکہ بالکل فری آزمائش شرط ہے۔ کوئی سائیڈ فیکٹ بھی نہیں۔ شفا منجانب اللہ اللہ کریم ہم سب کو
  • Claimed By : Jaguar Estate Developers
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later