فیکٹ چیک: ہندوستان کی جی ڈی پی کو دیگر ممالک سے مضبوط بتانے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہے گرافکس میں شامل اعداد و شمار پرانا اور گمراہ کن ہے

کووڈ 19 کے بحران کے دور میں جی ڈی پی کے معاملہ میں دیگر ممالک سے ہندوستان کے آگے نکلنے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہا گرافکس گمراہ کن ہے۔ آئی ایم ایف نے مالی سال 2020 میں ہندوستان کے لئے (۔) 4.5 فیصد شرح نمو کا تخمینہ ظاہر کیا ہے، جبکہ وائرل گرافکس میں اسے 1.9 فیصد بتایا گیا ہے، جو اپریل ماہ کا تخمینہ ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کووڈ 19 کے بحران کے نتیجے میں عالمی معیشت میں شدید کمی آنے کے امکان ہیں۔ اس کے پیش نظر ، بہت ساری عالمی ایجنسیوں نے ممالک کی شرح نمو کا تخمینہ کم کردیا ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک گرافک وائرل ہو رہا ہے ، جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 بحران کے وقت ہندوستان نے جی ڈی پی (مجموعی گھریلو مصنوعات) کے معاملے میں دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وائرل ہو رہے گرافکس میں ہندوستان کے لئے 1.9 فیصد شرح نمو کا دعوی کیا گیا ہے، جبکہ ہندوستان کی جی ڈی پی نمو دیگر 16 ممالک کے مقابلے میں مضبوط بتائی گئی ہے۔ تاہم ، نہ ہی اس گرافکس کے ماخذ کا ذکر کیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں استعمال ہونے والے اعداد و شمار کی مدت کا ذکر کیا گیا ہے۔

وشواس نیوز کی تحقیقات میں یہ دعوی گمراہ کن نکلا۔ وائرل ڈیٹا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذریعہ جاری کردہ اپریل کے مہینے کے ایک اندازے پر مبنی ہے ، جس نے ہندوستان کی نمو کی شرح 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جو گرافکس میں شامل 16 دیگر ممالک سے بہتر ہے۔ تاہم جون کی رپورٹ میں یہ صورتحال بدل گئی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جون میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 میں ہندوستان کی شرح نمو 4.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں ؟

سوشل میڈیا صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر رکتے ہوئے لکھا ہے، ’’صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینے کا نتیجہ ہے ملک کی جی ڈی پی دنیا میں سب سے آگے ہے‘‘۔

پڑتال

گرافکس میں ہندوستان، چین اور دوسرے ممالک کی جی ڈی پی نمو کی شرح کا عداد و شمار لکھا ہوا ہے۔ گرافکس میں ہندوستان ، چین اور انڈونیشیا کی شرح نمو پازیٹیو ہے ، جبکہ دوسرے ممالک میں شرح نمو نگیٹیو ہے۔ وائرل ہونے والے گرافکس میں کہیں بھی اعداد و شمار کے ذرائع کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا ہم نے پہلے ان اعداد و شمار کے ماخذ کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ چونکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار آنا باقی ہیں لہذا ان اعداد و شمار کا تخمینہ ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

خبر کے مطابق ، ہندوستان کا قومی شماریاتی دفتر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے شرح نمو کے اعداد و شمار 31 اگست کو جاری کرے گا۔

گرافکس میں ہندوستان کے لئے 1.9 فیصد شرح نمو کا ذکر ہے ، لہذا ہم نے “1.9 فی صد شرح نمو” کے لفظ کے ساتھ خبروں کو تلاش کیا۔ سرچ میں ، ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے سے ایسی متعدد خبروں کے لنک ملے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب سے ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ 2020میں ہندوسان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہےگی۔

इकॉनमिक टाइम्स की वेबसाइट पर प्रकाशित खबर

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں مالی سال 2020-21 کے لئے ہندوستان کی شرح نمو کا تخمینہ 5.8 فیصد (جنوری) سے گھٹ کر 1.9 فیصد کردیا ہے۔ وہیں، چین کے لئے شرح نمو کا تخمینہ 2020 میں 1.2 فیصد اور مالی سال 2021 میں 9.2 فیصد لگایا گیا ہے۔

عالمی بینک ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ، ممالک کی مرکزی بینک نمو کی شرح کا تخمینہ جاری کرتا ہے۔ چونکہ وائرل گرافکس میں کسی ایک کی نہیں بلکہ 17 ممالک کی جی ڈی پی کا ذکر ہے لہذا یہ معلوم کرنا آسان تھا کہ کسی عالمی ایجنسی کے اعداد و شمار وائرل گرافکس میں استعمال ہوئے ہیں۔

ہم نے دوسرے ممالک کے شرح نمو کے اعداد و شمار کو جانچنے کے لئے آئی ایم ایف کے ڈیٹا بیس کو تلاش کیا۔ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر ، ہمیں اپریل کے مہینے کی ‘ورلڈ اکنامک آؤٹ لک ، اپریل 2020: گریٹ لاک ڈاؤن’ نام سے ایک رپورٹ ملی، جس میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی شرح نمو بھی شامل ہے۔ یہ اعداد و شمار وائرل گرافکس میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Source- World Economic Outlook, April 2020: The Great Lockdown

اپریل کی رپورٹ میں ہندوستان کی شرح نمو 1.9 فیصد اور چین میں 1.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ معیشت پر کووڈ 19 کے ممکنہ اثرات اور بحالی کے تخمینے میں بار بار تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ لہذا ہم نے ایک بار پھر آئی ایم ایف کے ڈیٹا بیس کو تلاش کیا۔

سرچ میں ہمیں جون کے مہینے کی رپورٹ ’اے کرائسز لائک نو ادر، این انسرٹین رکوری‘ ملی ، جس میں مالی سال 2020 کے لئے ہندوستانی معیشت کی شرح نمو کا تخمینہ نگیٹیو ہے۔

آئی ایم ایف کی جون کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2020 میں ہندوستان کے لئے (-) 4.5 فیصد شرح نمو ، جبکہ مالی سال 2021 میں 6.0 فیصد شرح نمو کا امکان لگایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2020 میں چین کی معیشت میں ایک فیصد اضافے کا امکان ہے۔


Source-World Economic Outlook Update, June 2020

ریزرو بینک آف انڈیا نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ 2019۔20 میں آئی ایم ایف کے اس تازہ ترین تخمینے کو شامل کیا ہے ، جس کے مطابق مالی سال 2020-21 میں ہندوستان کی شرح نمو 4.5 (-) امید ہے۔

Source-RBI Annual Report 2019-20

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر اور ماہر معاشیات ارون کمار نے کہا ، ’’اب مثبت شرح نمو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ، لیکن موجودہ تخمینے پر آنے والے دنوں میں ایک بار پھر نظر ثانی کی جائے گی۔ جہاں تک موجودہ مالی سال کے لئے ہندوستان کی جی ڈی پی نمو کی شرح کا اندازہ لگایا جاتا ہے ، تو (-) 4.5 فیصد کی شرح بھی اصل تصویر پیش نہیں کررہی ہے۔ یہ اور بھی نگیٹیو زون میں ہے‘‘۔

فیس بک صارف دلیپ گولڈر کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے ایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیپر کی جاتی ہیں۔


نتیجہ: کووڈ 19 کے بحران کے دور میں جی ڈی پی کے معاملہ میں دیگر ممالک سے ہندوستان کے آگے نکلنے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہا گرافکس گمراہ کن ہے۔ آئی ایم ایف نے مالی سال 2020 میں ہندوستان کے لئے (۔) 4.5 فیصد شرح نمو کا تخمینہ ظاہر کیا ہے، جبکہ وائرل گرافکس میں اسے 1.9 فیصد بتایا گیا ہے، جو اپریل ماہ کا تخمینہ ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts