X
X

فیکٹ چیک: یہ پولیس افسر آر ایس ایس کے ممبر نہیں، بوندی سے بی جے پی کے ایم ایل اے اشوک ڈوگرا ہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 29, 2019 at 03:39 PM
  • Updated: Aug 29, 2020 at 07:51 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پولیس اہلکار کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وردی میں نظر آرہا ہے کہ یہ پولیس اہلکار آر ایس ایس کا ممبر ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔

وائرل تصویر میں نظر آرہے پولیس افسر اور آر ایس ایس کی یونی فارم میں لوک سبھا اسپیکر کے ساتھ نظر آہے شخص ال- الگ شخصیت ہیں، جن کا نام اشوک ڈوگرا ہے اور وہ راجستھان سے بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’پل پل نیوز ڈاٹ ان‘ نے ایک وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’بغیر بیچ والا پولیس افسر آر ایس ایس کا نکلا۔ اس کے بغل میں کیا یہ لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کھڑے ہیں؟؟‘‘۔

فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک

پڑتال کئے جانے تک اس تصویر کو تقریبا 1.5ہزار صارفین نے شیئر کیا ہے۔ فیس بک کے علاوہ ٹویٹر اور واٹس ایپ پر بھی صارفین اس تصویر کو ملتے جلتے دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

سوشل میڈیا سرچ میں ہمیں ایک ویڈیو ملا، جس میں وائرل ہو رہے پولیس افسر کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے کے دوران کسی شخص نے اس ویڈیو کو ریکارڈ کیا تھا، جو بعد میں تیزی سے وائرل ہوا۔

https://twitter.com/santoshspeed/status/1208106514558308352

وائرل تصویر میں جس شخص کے پولیس افسر ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ موجودہ لوک سبھا صدر اوم بڑلا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ان کی فیس بک پروفائل سرچ کرنے پر ہمیں 21 دسمبر 2016 کو اپ لوڈ کی گئی کچھ تصاویر ملیں، جس میں وائرل شخص کی تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

دی گئی معلومات کے مطابق یہ تمام تصاویر، ’’گورنمنٹ کالج بوندی میں طلباء یونین آفس کا افتتاح اور حلف برداری تقریب کی ہیں‘‘۔ متعدد تصاویر میں لوک سبھا اسپیکر اسی شخص کے ساتھ نظر آرہے ہیں جن کی تصویر دہلی پولیس کی وردی میں آر ایس ایس کے کارکنان ہونے کے دعوےٰ کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔

लोकसभा स्पीकर ओम बिरला (बाएं पीली सदरी में) के साथ नजर आ रहे बूंदी से बीजेपी विधायक अशोक डोगरा (दाहिने नीली शर्ट में)

وشواس نیوز نے اس تصویر کو لے کر بوندی رہائشی اور صحافی رگھو آدیتہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا، ’’لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کے ساتھ نظر آرہے شخص بوندی اسمبلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے اشوک ڈاگرا ہیں‘‘۔

مرکزی الیکشن کمیشن پر دی گئی معلومات سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ کمیشن کو دئے گئے حلف نامہ میں اشوک ڈوگرا کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

بوندی سے ایم ایل اے اشوک ڈاگرا کا حلف نامہ (Source- ECI)

دونوں تصاویر کو ملا کر دیکھنے پر صاف ہو جاتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آرہے پولیس افسر اور آر ایس ایس کی وردی میں نظر آرہے شخص دونوں الگ الگ شخصیات ہیں۔ آر ایس ایس کی وردی میں لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کے ساتھ نظر آرہے شخص راجستھان کے بوندی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے اشوک ڈوگرا ہیں۔

نتیجہ: وائرل تصویر میں نظر آرہے پولیس افسر اور آر ایس ایس کی وردی میں لوک سبھا اسپیکر کے ساتھ نظر آرہے شخص الگ الگ شخصیات ہیں، جن کا نام اشوک ڈاگرا ہے اور وہ راجستھان کے بوندی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے ہیں۔

  • Claim Review : बिना बैच वाला पुलिस अफसर #RSS का निकला! उसके बगल मे क्या ये लोक सभा स्पीकर ओम बिड़ला खड़े हैं?''
  • Claimed By : FB Page- Pal Pal News.in
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later