فیکٹ چیک: وائرل کی جا رہی تصویر نہیں ہے سی اے انٹرمیڈیئٹ ٹاپر زرین یوسف خان کی
وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر رواں سال سی اے انٹرمیڈئٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والی زرین خان کی نہیں ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے زرین نے بھی وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 18, 2021 at 03:33 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ ہفتے سی اے انٹرمیڈیئٹ امتحان کے نتائج آئے اور اس میں مہاراشٹرا کے ممبرا کی زرین یوسف خان نے اول درجہ حاصل کیا۔ اسی طرز میں اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو وائرل کرتے ہوئے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ تصویر زرین خان کی ہے جس نے سی اے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر رواں سال سی اے انٹرمیڈئٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والی زرین خان کی نہیں ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے زرین نے بھی وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف محمد صعد نے ’ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے چاہنے والوں کا گروپ‘ نام کے پیج پر حجاب پہنے ایک خاتون کی تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’سی اے امتحان میں پورے ملک میں ٹاپ کرنے والی زرین یوسف خان (ممبرا ممبئی) کو بہت مراکباد۔ زرین یوسف خان نوجوانوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے، زرین کو اپنا رول ماڈل بنائیں، تعلیم کے لئے آپ کا جنون قابل تعریب ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے مناسب کی ورڈس ڈال کر گوگل نوزس سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ٹائمس آف انڈیا کی خبر ملی جس میں بتایا گیا کہ مہاراشٹرا کے ممبرا کی رہننے والے زرین خان نے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ (سی اے) انٹرمیڈیئٹ کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ خبر میں ہمیں زرین کی ایک تصویر بھی نظر آئی حالاںکہ وائرل تصویر سے کافی مختلف تھی۔
اب ہم نے وائرل کی جا رہی تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ متعدد نتائج لگے۔ ان میں ’دل دل پاکستان‘ نام کا فیس بک پیج ملا جس پر وائرل تصویر کو شیئر کیا گیا تھا۔ حالاںکہ پیج کی اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج سے الگ الگ خواتین کی تصاویر کو شیئر کیا جاتا ہے۔
تصویر کے اصل ذرائع کی سرچ میں ہمیں ’ماریا شیخ‘ نام کی فیس بک پروفائل ملی جس میں وائرل تصویر والی خاتون نطر آرہی ہے۔ مذکورہ خاتون کی اس پروفائل پر ہمیں دیگر تصاویر بھی اسی سفید حجاب میں ملی۔ حالاںکہ اس پروفائل پر بھی دیگر مختلف خواتین کی تصاویر کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
بالا آخر ہمارے ہاتھ ’صدف خان آفیشیئل‘ نام کا فیس بک پیج لگا، جس میں وائرل تصویر کو 19 نومبر 2018 کو شیئر کیا تھا ۔ وہیں اس پروفائل پر زیادہ تر وائرل خاتون کی ہی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکتا کہ وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون صدف خان ہی ہے یا ان کا کہاں سے تعلق ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ یہ سی اے امتحان میں ٹاپ کرنے والی ممبرا کی زرین خان کی تصویر نہیں ہے۔
وائرل کی جا رہی تصویر اور زرین یوسف خان کی اصل تصویر کے درمیان فرق کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
وشواس نیوز نے رزین خان سے رابطہ کیا اور وائرل تصویر ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر ان کی نہیں ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالاںکہ وہ حجاب پہنی ہے لیکن وائرل خاتون کوئی اور ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف محمد سعد کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 429 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ وہیں اس پروفائل سے زیادہ تر اسلام سے جڑی پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر رواں سال سی اے انٹرمیڈئٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والی زرین خان کی نہیں ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے زرین نے بھی وائرل دعوی کو مسترد کیا ہے۔
- Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ تصویر زرین خان کی ہے جس نے سی اے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔
- Claimed By : Mohammed Saad
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔