فیکٹ چیک: جرمنی میں تین آنکھوں کے ساتھ پیدہ ہوئے بچے کے نام سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو ڈجیٹلی ایڈیٹڈ ہے
تین آنکھ والا بچہ جرمنی میں پیدہ ہوا کے دعوی ساتھ وائرل کیا جا رہا ویڈیو فرضی ہے۔
- By: Urvashi Kapoor
- Published: Jul 16, 2020 at 04:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بچہ کی تیسری آنکھ اس کے ماتھے پر نظر آرہی ہے۔ صارفین ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تین آنکھ والا بچہ جرمنی میں پیدہ ہوا ہے۔ وشواس نیوز نے جب وائرل ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو فرضی ہے اور اسے ڈجیٹلی ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک پیج ’سلامات نیوز‘ کی جانب سے 15 جولائی کو ایک ویڈیو شیئر کیا گیا جس میں ایک بچہ اور اس کے ماتھ پر تیسری آنکھ نطر آرہی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا، ’ جرمنی میں تین آنکھوں والا بچہ پیدا ہوا ہے۔۔۔یا اللہ تیری قدرت۔۔۔۔۔‘‘۔
پڑتال
پڑتال کا آغاز کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں نظر آرہے بچہ کے سر پر تیسری آنکھ صاف طور پر ڈجیٹلی ایڈٹڈ دکھ رہی ہے۔ غور سے دیکھنے پر ہم نے پایا کہ بچہ کی بائیں آنکھ کو ڈجیٹلی ایڈٹ کر کے ماتھے پر لگایا گیا ہے۔
مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے ان ویڈ ٹول کے ذریعہ متعدد کی گریبس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ایک ویڈیو لگا جسے 9 جولائی 2020 کو شیئر کیا گیا تھا۔ چائنیز زبان میں اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو کے کیپشن کا جب ہم نے اردو میں ترجمہ کیا تو پایا کہ اس میں لکھا تھا، ’’تین آنکھ والا بچہ ملا‘‘۔ ٹویٹ نیچے دیکھیں۔
گوگل پر مناسب کی ورڈس کے ساتھ جب ہم نے دوبارہ ویڈیو کو سرچ کیا، تو ہمیں یوٹیب پر یہی ویڈیو ملا
”Craniofacial duplication known as diprosopus is a rare congenital disorder whereby parts or all of the face are duplicated on the head. This is a case of a 1-year-old boy referred to our hospital with an extra eye (third eye) on the left side of the head and an abnormally shaped head, which were noticed since birth.Jan 2, 2018.”
جب ہم نے مزید تلاش کی تو ہمیں یہ معلوم ہوا کہ ویڈیو میں میں کئے جا رہے دعوی کو 2018 کی ایک رپورٹ سے اٹھایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تین آنکھوں والا بچہ نائیجیریا میں پیدا ہوا تھا۔ تاہم ، نائیجیریا میں پیدا ہوئے تین آنکھوں والے بچے کی تصویر وائرل کلپ میں دکھائے گئے بچے سے مختلف تھی۔ آپ یہاں مکمل رپورٹ اور فوٹو چیک کرسکتے ہیں۔
وشواس نیوز نے فورٹس لا فیم اسپتال کی گائنوکالجسٹ ڈاکٹر انیتا گپتا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو اصل نہیں لگ رہی۔ حالاںکہ ایسا ایک کیس نائجیریا میں پیش آیا تھا لیکن یہ وہ بچہ نہیں ہے۔
وشواس نیوز نے جاگرن نیو میڈیا کی ویڈیو ایڈیٹر گرمیا پردھان سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے ویڈیو دیکھتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اسے ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
فیس بک پیج سلامتی نیوز کی جانب سے ایک فرضی ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔ جب ہم نے اس پیج کی سوشل اسکیننگ کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ پیج پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس پیج کو29,841 صارفین فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: تین آنکھ والا بچہ جرمنی میں پیدہ ہوا کے دعوی ساتھ وائرل کیا جا رہا ویڈیو فرضی ہے۔
- Claim Review : جرمنی میں تین آنکھوں والا بچہ پیدا ہوا ہے۔۔۔یا اللہ تیری قدرت۔۔۔۔۔
- Claimed By : Fb Page- Salamti News
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔