X
X

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں نظر آرہے نصیر الدین شاہ کے بھائی نہیں، وی ایچ پی کے آچاریہ دھرمیندر ہیں

وشواس نیوز کی پڑتال میں نصیر الدین شاہ کے بھائی کے نام پر وائرل ہوئی پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام آچاریہ دھرمیندر ہے۔ وہ وشوا ہندو پریشد سے منسلک ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک بھر میں گزشتہ روز سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہو رہے مظاہرے کے بیچ فرضی ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پھیل رہی ہیں۔ اسی کڑی میں اب سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف چل رہے احتجاج کے خلاف بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ شخص بالی ووڈ اداکار نصیر الدین کے بھائی رضوان احمد ہیں۔

وشواس نیوز نے اب وائرل پوسٹ کی پڑتال کی تو یہ جھوٹی ثابت ہوئی۔ جس شخص کو نصیر الدین شاہ کا بھائی بتایا جا رہا ہے، دراصل وہ آچاریہ دھرمیندر ہیں۔ وہ وشوا ہندو پریشد سے منسلک ہیں۔ اصل ویڈیو دہلی کے جنتر منتر کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’لک لائک‘ نے 3:24 منٹ کے ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: ’’رضوان احمد (نصیر الدین شاہ کا بھائی) کا یہ ویڈیو سننے والا ہے کہ جس نے اتنی سچائی سے بولا ہے جو آج تک کسی نے نہیں بولا‘‘۔

پڑتال

نصیر الدین شاہ کے بھائی کے نام پر وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا تھا کہ آخر ویڈیو میں نظر آرہے شخص ہیں کون۔ اس کے لئے وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ میں اپ لوڈ کر کے متعدد ویڈیو گریب نکالے۔

اس کے بعد انہیں ینڈکس ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص ہمیں کئی ویڈیو اور خبروں میں دکھیں۔ ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام آچاریہ دھرمیندر ہیں۔ وہ وشوا ہندو پریشد سے جڑے ہوئے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے دائیں جانب اوپری حصہ میں یوتھ میڈیا ٹی وی کا برانڈ لوگو لگا ہوا تھا۔ اسلئے ہم نے اس نام کے یوٹیوب چینل کو سرچ کرنا شروع کیا۔ آخر کار ہمیں اس نام کا ایک چینل مل ہی گیا۔ اس کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو کو سرچ کرنا شروع کیا۔

ہمیں 2 جنوری 2020 کو اپ لوڈیڈ اصل ویڈیو ملا۔ ویڈیو اور اس کے کیپشن میں کہیں بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ ویڈیو میں جس شخص کا انٹرویو لیا گیا ہے، وہ کون ہیں۔


اس کے بعد ہم نے یوتھ میڈیا ٹی وی یوٹیوب چینل کو چلانے والے روہن سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا کہ وائرل ویڈیو میں کوئی رضوان احمد نہیں، آچاریہ دھرمیندر ہیں۔ یہ ویڈیو دہلی کے جنتر منتر میں بنایا گیا تھا۔ اس وقت آچاریہ دھرمیندر وہاں آئے تھے۔

اب ہمیں یہ پتہ کرنا تھا کہ نصیر الدین شاہ کے رضوان احمد نام کا کوئی بھائی ہیں بھی یا نہیں۔ سرچ کےدوران ہمیں معلوم ہوا کہ رضوان احمد نصیر الدین شاہ کے چچیرے بھائی ہیں۔ ان کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ شیئر کرنے والی فیس بک صارف ’لک لائک (بیوٹی انڈسٹری)‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو 718 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں نصیر الدین شاہ کے بھائی کے نام پر وائرل ہوئی پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام آچاریہ دھرمیندر ہے۔ وہ وشوا ہندو پریشد سے منسلک ہیں۔

  • Claim Review : رضوان احمد (نصیر الدین شاہ کا بھائی) کا یہ ویڈیو سننے والا ہے کہ جس نے اتنی سچائی سے بولا ہے جو آج تک کسی نے نہیں بولا
  • Claimed By : FB User- Look Like
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later