فیکٹ چیک: للت پور میں ہوئی ماک ڈرل کے ویڈیو کو کورونا وائرس مریض کا بتا کر کیا گیا وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ کورونا وائرس سے متاثرکے نام پر وائرل پوسٹ میں فرضی ہے۔ اصل ویڈیو 22 مارچ کو للت پور کے ضلع اسپتال میں ہوئی ماک ڈرل کا ہے۔

فیکٹ چیک: للت پور میں ہوئی ماک ڈرل کے ویڈیو کو کورونا وائرس مریض کا بتا کر کیا گیا وائرل

نئی دہلی دہلی (وشواس نیوز)۔ کورونا وائرس کے قہر کے درمیان سوشل میڈیا پر متعدد فرضی پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگ ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کا مریض پکڑا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ یو پی کے للت پور میں ہوئی ایک ماک ڈرل کے ویڈیو کو کچھ لوگ فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کر رہےہیں۔

دراصل 22 مارچ کو للت پور میں کورونا وائرس کو لے کر ایک ماک ڈرل ہوئی تھی۔ اسی کے ویڈیو کو اب کچھ لوگ جھوٹے دعویٰ کے ساتھ وائرل کر کے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’زیشان بھرگینوی‘ نے 23 مارچ کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ’’ یو پی میں کورونا کا مریض پکڑا گیا ہے آپ لوگ اس کو دیکھ کر کورونا خطرے کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ خبردار رہیں جہاں تک ہو سکے اکیلے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر صارفین بھی اس ویڈیو کو ملتے جلتے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

وشواس نیوزنے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو غور سے سنا۔ ویڈیو دیکھ کر ہی یہ آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے کہ وائرل ویڈیو کسی قسم کی ماک ڈرل ہے۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے کئی گریب نکالے۔ سرچ کے دوران ہمیں یو ٹیوب پر ایک ویڈیو ملا۔ روپیش جین نام کے چینل سے اپ لوڈ اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ للت پور میں ماک ڈرل کا ایک ویڈیو کورونا وائرس کے مریض کے نام پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ہمیں وہی لوگ نظر آئے، جو وائرل ہو رہے ویڈیو میں موجود ہیں۔

پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے للت پورکے اخباروں کو کھنگالنہ شروع کیا۔ ہمیں 23 مارچ کے دینک جاگرن کے ای پیپر میں ایک خبر ملی۔ خبر میں بتایا گیا کہ اتوار کے روز یعنی 22 مارچ کو ضلع میں ماک ڈرل کی گئی۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرتاپ سنگھ کی سربراہی میں پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ مل کر پوری کاوائی کو انجام دیا گیا۔ پوری خبر آپ نیچے پڑھ سکتے ہیں۔

جب ہم نے گوگل میں ’للت پور میں کورونا وائرس‘ کی ورڈ ٹائپ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں کئی نیوز ویب سائٹ پر ایسی خبریں ملیں، جس میں ماک ڈرل کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ ایک ویب سائٹ کی خبر میں بتایا گیا کہ افواہ پھیلنے والے پانچ لوگوں کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے للت پور کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرتاپ سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوزکو بتایا،’’وائرل ویڈیو ہمارے یہاں کا ہے، لیکن ویڈیو میں دکھ رہا شخص کو کورونا وائرس سے متاثر نہیں تھا۔ ہم نے ضلع اسپتال میں ایک ماک ڈرل کروائی تھی۔ اسی کے ویڈیو کو اب کچھ لوگ فرضی طریقہ سے وائرل کر رہے ہیں۔ اس معاملہ سے منسلک شکایت درج ہو چکی ہے‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو 11,785 صارفین فالووکرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ کورونا وائرس سے متاثرکے نام پر وائرل پوسٹ میں فرضی ہے۔ اصل ویڈیو 22 مارچ کو للت پور کے ضلع اسپتال میں ہوئی ماک ڈرل کا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts