اترپردیش کے وارانسی کے نام پر ٹوٹی سڑک کی وائرل ہو رہی تصویر گجرات کے احمد آباد کی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ایک تصویر میں سڑک پر بنے بڑے سے گڑھے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ٹوٹی سڑک کی یہ تصویر اترپردیش کے وارانسی کی ہے۔
وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی گمراہ کن نکلا۔ سڑک میں بنے گڈھے کی تصویر گجرات کے احمد آباد کی ہے، جسے وارانسی کے نام پر پھیلایا جا رہا ہے۔
ٹویٹر صارف ’محمد صحاب الدین نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’دنیا کا پہلا انڈر واٹر کرکٹ اسٹیڈیم بنارس میں بن کر تیار، وہ بھی سڑک کے بیچوں بیچ‘‘۔
گوگل رورس امیج کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر سنجیو بھٹ (آئی پی ایس) کے آفیشیئل ٹویٹر پروفائل پر ملی۔ 29 جولائی 2017 کو اس تصویر کے ساتھ دیگر تین تصاویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے اسے گجرات کے احمد آباد کا بتایا ہے۔
سرچ میں ہمیں سائنوس ٹوڈے ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر 2 اگست 2018 کو شائع کردہ رپورٹ ملی،جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ خبر میں اس تصویر کے احمد آباد کے سواستک چوراہے کا بتایا گیا ہے۔
ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے واراسنی کے رپورٹر شاشوت مشر نے اس تصویر کے وارانسی کے ہونے کا دعوی کو خارج کیا۔ حالاںکہ، یہ پہلی بار نہیں ہے جب یہ تصویر غلط کے ساتھ وائرل ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ تصویر وارانسی اور آگرا۔ لکھنئو ایکپریس وے کے نام پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’محمد صحاب الدین‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے پر ہم نے پایا کہ اس صارف کو 340 صارفین فالوو کرتےہیں۔
نتیجہ: اترپردیش کے وارانسی کے نام پر ٹوٹی سڑک کی وائرل ہو رہی تصویر گجرات کے احمد آباد کی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں