X
X

فیکٹ چیک: بچپن کا پیار گانے والے سہدیو کو نہیں ملی 23 لاکھ کی کار، فرضی خبر ہو رہی وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں سہدیو کو 23 لاکھ روپیےکی کار ملنے کا دعوی فرضی ثابت ہوا۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ’بچپن کا پیار‘ گانا گاکر انٹرنیٹ پر سنسنی بنے چھتیس گڑھ کے سکما کے سہدیو کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک فرضی خبر وائرل ہو رہی ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ سہدیو کو 23لاکھ کی کار تحفہ میں ایک شوروم کے مالک نے دی ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ یہ دعوی بےبنیاد ہے۔ سہدیو کو رائے پور کے ایک کار کے شوروم میں مہمان کے طور پر کسٹمر کو چابی سونپنے کے لئےبلایا گیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

مظفرپور واو نام کے ایک فیس بک پیج نے ایک خبر کے لنک کو شیئر کرتے ہوئےلکھا، ’بچپن کا پیار گانے والے سہدیو کو تحفہ میں ملی 23لاکھ کی ایم جی کی کار، انٹرنیٹ پر مچا دیا دھمال‘‘۔

پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کے دعوی کی سچائی جاننے کے لئےسب سےپہلے گوگل اوپن سرچ کی مدد لی۔ متعلقہ کی ورڈ سرچ کرنے پر ہمیں نئی دنیا کی ویب سائٹ پر شائع ایک خبر ملی۔ اس میں حقیقت بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سہدیو کو کوئی کار انعام کے طور پر نہیں دی گئی ہے۔یہ ایک فرضی خبر ہے۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔

پڑتال کو آگے بڑھاتےہوئے وشواس نیوز نے نئی دنیا سکما کے بیوروچیف ستیش چانکیہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نےہمیں بتایا کہ سہدیو کو لے کر سوشل میڈیا میں فرضی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک تقریب کے لئے کار شوروم کے مالک نے سہدیو کو بلایا تھا۔ اسی دوران کے ایک ویڈیو کو کچھ لوگ فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

جانچ کے اگلے مرحلہ میں ہم نے سہدیو اور ان کے ساتھی مانک پوری سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کے ساتھ پوری جانکاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سہدیو کو 23لاکھ کی کار والی باتیں پوری طرح جھوٹ ہیں۔ 9اگست کے رائے پوری کے ایم جی موٹرس کی جانب سے سہدیو کو بلایا گیا تھا۔ وہاں اس سےایک کسٹمر کو ایک کار چابی دلوائی گئی تھی۔

پنٹو نے وشواس نیوز کے ساتھ اس تقریبا کا ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

وشواس نیوز نے وائرل دعوی کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف مظفرپور واو کی پروفائل اسکین کیا۔ ہمیں پتہ چلا کہ اس پیج پر مظفر پور سے منسلک چیزیں اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ اس پیج کو ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں سہدیو کو 23 لاکھ روپیےکی کار ملنے کا دعوی فرضی ثابت ہوا۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ سہدیو کو 23لاکھ کی کار تحفہ میں ایک شوروم کے مالک نے دی ہے۔
  • Claimed By : Muzaffarpur Wow
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later