X
X

فیکٹ چیک: طوفان کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا حال کا بتاتے ہوئے شیئر

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ اس یہ تمام طوفان کے ویڈیو پرانے ہیں اور ان کا حال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 18, 2021 at 02:51 PM

نئی دہلی (شواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے الگ الگ طوفان کے منظر ہیں۔ اب اسی ویڈیو کو وائرل کرتے ہوئے یہ دعوی کیا جا رہاہے کہ یہ ہندوستان کا حال کا منظر ہے۔ جب وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ اس یہ تمام طوفان کے ویڈیو پرانے ہیں اور ان کا حال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو 11 اکتوبر 2021 کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’یہ آج کا ہندوستان کا منظر ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے انویڈ ٹول میں وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور پھر اسے گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی ویڈیو ’اورجینل اڈا‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر 4مئی 2019 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے اڈیشہ کے طوفان کا بتایا گیا ہے۔

پڑتال کو اسی بنیاد پر آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اڈیشہ کے طوفان کے کی ورڈ کے ساتھ 2019 کے ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں اکانمک ٹائمس کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 3مئی 2019 کو اپ لوڈ ہوا ایک ویڈیو ملا جس میں وائرل ویڈیو کے ہی کچھ طوفان کے ویڈیو دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہاں بھی ویڈیو کو اڈیشہ کے فانی طوفان کا قہر بتایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو کے ایک ویڈیو کی خبر کو ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر پڑھا جا سکتا ہے۔ وہیں پٹرول پمپ والے ویڈیو کو نیوز فلیئر نام کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں بھی دونوں ویڈیو کو مئی 2019 میں اڈیشہ میں آئےفانی طوفان کا بتایا گیا ہے۔

اپنی پڑتال کو آگےبڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا حال کے دنوں میں ہندوستان کے کسی بھی حصہ میں کوئی بڑا طوفان آیا ہے۔ سرچ میں 30ستمبر2021 کی اینڈیا ٹوڈے کی ایک خبر ملی جس میں ملی معلومات کے مطابق،’ بنگال کی خلیج میں طوفان گلاب آنے والا ہے۔ خبر یہاں دیکھیں۔

وہیں ان ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر 16اکتوبر 2021 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، کیرالہ میں زبردست بارش کے سبب سیلاب آگیا جس میں تقریبا پانچ لوگوں کی جانیں بحق ہو گئیں۔

وائرل پوسٹ سے جڑی تصدیق کے لئے ہم نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہر ڈاکٹر کمار راکا سے رابطہ کیا اور ان سے یہ جاننا چاہا کی کہ حال کے روز میں کوئی طوفان آیا ہوا ہے۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پورا ہندوستان میں کہیں بھی طوفان نہیں آیا ہے۔ لیکن 16 اکتوبر کو گلاب طوفان آنے والا تھا لیکن وہ بھی ٹرن ہوگیا۔ اس وقت ملک کے بہت سے حصوں میں بارش ہو رہی ہے۔ لیکن طوفان کہیں نہیں آیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ابو أدهم أبوفنوش کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ 27 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔ اور صارف کا تعلق مصر سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ اس یہ تمام طوفان کے ویڈیو پرانے ہیں اور ان کا حال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : یہ آج کا ہندوستان کا منظر ہے
  • Claimed By : ابو أدهم أبوفنوش
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later