X
X

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں پاکستانی پرچم کو پکڑے نظرآرہا ہے شخص نہیں ہے افغانستانی کرکٹر محمد نبی، وائرل دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ویڈیو والا شخص پاکستان کے کپتان نہیں بلکہ ان کا ہمشکل ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 6, 2021 at 01:48 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو پاکستانی پرچم کو بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیپتان محمد نبی ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ویڈیو والا شخص افغانستان کے کپتان نہیں بلکہ ان کا ہمشکل ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’ #پاک_افغان میچ کے حوالے سے افغانستان ٹیم کے کیپٹن محمد نبی نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا پیغام کیا ہے خود دیکھ لیںیہ میچ پاکستان کیلئے تو صرف ایک میچ ہی ہوگا مگر افغانستان کیلئے تلخ آزمائش ۔ تقدیر نے استاد اور شاگرد کو کھاڑے میں لا کھڑا کر دیا ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے آج افغان کیپٹن کی مثال اس باپ کی سی ہے جسکی ایک بیٹی کمہارن اور دوسری زمیندارن ایک نے بارش کی اور دوسری نے سوکھے کی دعا کی درخواست کر ڈالی تھی شیئر کیجئے جئے‘۔

پوسٹ کے آکائیوو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ٹکٹاک کی آئی ڈی شرفاللہ 11147 لکھا ہوا صاف نطر آیا۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہم نے دونوں ہی تصاویر کا موازنہ کیا اور پایا کہ وائرل ویڈیووالا شخص محمد نبی نہیں ہے۔

اس ویڈیو کی تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں اسپورٹس کو کوور کرنے والے کارسپانڈینٹ ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھش یئر کیا انہوں نے ہمیں بتیا کہ یہ محمد نبی نہیں ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے پیج سوشل اسٹارس کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۰ اور اس کے511,330 فالوورس ہیں۔

 

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ویڈیو والا شخص پاکستان کے کپتان نہیں بلکہ ان کا ہمشکل ہے۔

  • Claim Review : میچ کے حوالے سے افغانستان ٹیم کے کیپٹن محمد نبی نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا پیغام کیا ہے خود دیکھ لیں
  • Claimed By : Social Stars
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later