فیکٹ چیک: جنوبی افریقہ لاج میں گھومتے چیتے کا ویڈیو ہندوستان کا بتا کر کیا جا رہا وائرل

ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے چیتے کو تاج، رنتھمبور میں نہیں، بلکہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں دیکھا گیا تھا اوریہ ویڈیو ہیں کا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک چیتے کو ایک رہائیشی جگہ پر گھومتے اور پول میں سے پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو کافی لوگ شیئر کر رہے ہیں۔ وائرل پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ لاج کے اندر گھومتے چیتے کا یہ ویڈیو ہوٹل تاج، رنتھمبور کا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اس چیتے کو تاج، رنتھمبور میں نہیں، بلکہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں دیکھا گیا تھا اور یہ ویڈیو وہیں کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل ویڈیو میں ایک چیتے کو ایک رہائیشی یارڈ میں گھومتے اور پانی پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹر صارف ’مریم ‘ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا
“TAJ Ranthambore guest of honor.”

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

پوسٹ میں تاج، رنتھمبور کا نام لکھا ہے، اسلئے ہم نے سرچ کیا کہ تاج کی رنتھمبور میں کون سی پراپرٹی ہے۔ رنتھمبر میں تاج پراپرٹی کا نام ہے ووانتا سوائی مودھاپور لاج۔ ہم نے تاج کے پی آر او سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’وائرل ویڈیو تاج کی رنتھمبور ووانتا پراپرٹی کا نہیں ہے‘‘۔

اس وائرل ویڈیو کی اصل جگہ کو تلاش کرنے کے لئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں ڈالا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو کہیں نہیں مل، لیکن ہمیں کئی میڈیا رپورٹ ملیں، جہاں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں چیتے کو آرام کرتا دیکھ لوگ حیران رہ گئے۔ خبر میں دی گئی تفصیل کافی حد تک وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تھی۔ خبروں کے مطابق، لاج کا نام ہے۔ ’سنگیتی بولرڈرس لاج‘ جو جنوبی افریقہ کے سابی سینڈ پرائویٹ ریزرو میں واقع ہے۔

ہمیں اس معاملہ کا ایک ویڈیو بھی ملا، لیکن وہ وائرل ویڈیو سے مختلف تھا۔

اب ہم نے سنگیتی بلبورڈس لاج کی تصاویر اور ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سیلیسٹائل نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہوئے ایک ویڈیو میں اس پورے لاج کا نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وڈیو میں 4 منٹ 38 سیکنڈ والا وہی منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ وہاں ویسا ہی پول دیکھ سکتے ہیں، جیسا وائرل ویڈیو میں ہے۔

آپ نیچے دونوں کے درمیان مماثلت دیکھ سکتے ہیں۔

سنگیتی بولڈرس لاج کے ذریعہ اپ لوڈ کی گئی کئی فوٹوز بھی وہی پول ایریا دیکھا جا سکتا ہے جہاں چیتے نے پانی پیا تھا۔

اس کے بعد ہم نے سنگیتی بولڈرس لاج کا نمبر نکالا اور وہاں کال کی۔ ہماری بات لاج کے ایک ملازم ڈینئل سے ہوئی۔ انہوں نے کہا، ’ویڈیو میں دکھ رہا منظر ہمارے ہی لاج کا ہے۔ یہاں اکثر ایسے نظارے دیکھنے کو مل جاتے ہیں‘‘۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنی والی ٹویٹر صارف ’مریم جومیہئی‘ کی سوشل اسکننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کو 669 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے چیتے کو تاج، رنتھمبور میں نہیں، بلکہ جنوبی افریقہ کے ایک لاج میں دیکھا گیا تھا اوریہ ویڈیو ہیں کا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts