فیکٹ چیک: اس شخص کے سینے میں نہیں لگا ہے آرٹیفیشل دل، فرضی ہے پوسٹ کا دعویٰ
- By: Umam Noor
- Published: Jun 4, 2019 at 02:05 PM
- Updated: Aug 30, 2020 at 07:56 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں استعمال کی گئی تصویر میں نظر آرہے شخص کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے سینے میں آرٹیفیشل دل لگایا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ شخص کو بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے اسپتال سے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ آگے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیس بک نے اس پوسٹ کو شیئر کرنے پر اس شخص کو ہر شیئر پر 10 روپیے کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑرتال میں یہ دعویٰ فرضی نکلا ہے۔ دراصل وائرل پوسٹ میں دکھ رہی تصویر امریکی اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی ہے۔ اس تصویر میں رابرٹ 2008 کی اپنی سپر ہیرو فلم ’آئیرن مین‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے لئے میک اپ کئے ہوئےہیں۔
IRON MAN
کیا ہے اس پوسٹ میں؟
فیس بک صارف محمد عظیم نے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’’1 شیئر= 10 روپیے.. اللہ! قدرت بھی کیسے کیسے کھیل کھیلتی ہے، اس بھائی کا نام زبیر شیخ ہے، بھائی کا ذہبی توازن کھو گیا ہے، اوپری اثر بول کر ایک تانترک نے اس کا گھر بار سب لوٹ لیا، جس کی وجہ سے زبردست دل کا دورہ پڑ گیا، ڈاکٹروں نے آرٹیفیشل دل لگا دیا، لیکن اسپتال سے اسلئے چھٹی نہیں کر رہے، کیوں کہ وہ بل ادا نہیں کر سکتے، اسپتال کا بل 19 لاکھ روپیے ہے۔ فیس بک نے اس شخص کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پوسٹ کو جتنب شیئر ملیں گے 10 روپیے شیئر کے حساب سے فیس بک ان کے اکاؤنٹ میں بھیج دےگا۔ اسلئے آپ سبھی بھائیوں سے گزارش ہے کہ زبیر بھائی کی مدد کریں۔ یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں….شکریہ‘۔
وشواس نیوز کی پڑتال کئے جانے تک اس پوسٹ پر 484 ریئکشنس، 386 کمینٹ اور 213 شیئر مل چکے ہیں۔
پڑتال
وشواس نیوز نے اس پوسٹ پر آئے کمینٹس کی پڑتال کی۔ زیادہ تر صارفین نے بھی اس پوسٹ کو فرضی بتایا ہے۔
ہم نے ینڈکس (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر رورس امیج سرچ کیا تو ہمیں 2 انسٹاگرام پوسٹ ملے۔ ان پوسٹ کو لاس اینجسل کے میک اپ آرٹسٹ جیمی کیلمین کے پیج سے شیئر کیا گی ہے۔ یہاں ان پوسٹ کے اسکرین شاٹ دئے گئے ہیں۔
Yandex
یہ فوٹو 22 فروری 2018 کو شیئر کی گئی تھی۔ انسٹاگرام پوسٹ پر کیپشن میں لکھا ہے، ’’ آئیرن مین 2008۔ مارول اسٹوڈیو اپنی 10ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 10 سال کی شاندار کامیابی! میں ان کی پہلے اور اب تک کی سب سے شاندار انٹرٹینمنٹ ایم سی یو مووی کا اہم میک اپ آرٹسٹ تھا، اور اسی وجہ سے میں سالگرہ کی خوشی میں یہ تصویر شیئر کر رہا ہوں‘‘۔
تصویر میں مزید کہا لکھا گیا ہے: ایک بے حد شاندار اداکار رابارٹ ڈاؤنی جونیئر پر سلیکان اپلائینس میک اپ کیا گیا ہے، جسے میں نے اپنے ہوم ایف ایکس لیب، کیلمین اسٹوڈیو میں تیار کیا تھا۔
دوسری تصویر 12 مارچ 2018 کو شیئر کی گئی ہے۔ اس فوٹو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے، ’’ اس پروستھیٹک میک اپ کو اسٹین ونسٹن اسٹوڈیو میں تیار کیا گیا ہے۔ اسے شین مہان کی قیادت میں ہم تین میرے باس، ڈیبورا لا میا ڈینیور کے میک اپ ڈپارٹمنٹ ہیڈ، رچی اولنجو اور میں نے تیار کیا ہے‘۔ اس میں آگے لکھا ہے کہ یہ تصویر پہلے آئرن مین فلم کے پہلے دن یعنی 12 مارچ 2007 کی ہے۔
ہم نے آگے کی پڑتال میں لاس اینجلس کے میک اپ آرٹسٹ جیمی کیلمین کی آفیشیئل ویب سائٹ کو کھنگالا۔ ہمیں یہاں بھی یہی تصویر ملی۔
سال 2008 کی مارول اسٹوڈیو کی فلم آئیرن مین/ ٹونی اسٹارک کا کردار مشہور امریکی اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے ادا کیا تھا۔ ائیرن مین کے اس آئی ایم ڈی بی پیج پر بھی رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو لیڈ اداکار ٹونی اسٹارک آئیرن مین اور جیمی کیلمین کو اہم میک اپ آرٹسٹ کے طور پر لسٹ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وائرل پوسٹ میں دکھائے گئے مبینہ مریض کے لئے فیس بک کی طرف سے پیسے جمع کرنے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ہم نے اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی مدد سے اس پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف محمد عظیم (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی پروفائل کی جانچ کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل پر پہلے بھی فرضی پوسٹ شیئر کی گئی ہیں۔
StalkScan, Mohd Azeem
نتیجہ
وشواس نیوز کی پڑتال میں اس فیس بک پوسٹ میں کیا گیا دعوی فرضی پایا گیا ہے۔ اصل میں یہ تصویر امریکی اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی ہے جنہوں نے 2008 کی سپرہیرو فلم آئیرن مین کے لئے مصنوعی میک کر رکھا ہے‘‘۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : اس شخص کے سینے میں لگا ہے آرٹیفیشل دل
- Claimed By : FB User: Mohd Azeem
- Fact Check : جھوٹ