X
X

فیکٹ چیک: ترکمانستان میں اب مفت نہیں ہے پانی، گیس اور بجلی; وائرل دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ ترکمانستان میں 2018کے بعد سے پانی، بجلی اور گیس مفت نہیں ہے۔ عوام کو اس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ترکمانستان دنیا کا واحد ایسا ملک ہے، جہاں پانی، گیس اور بجلی عوام کے لئے مفت ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ ترکمانستان میں 2018 کے بعد پانی، گیس اور بجلی مفت نہیں ہے۔ عوام کو اس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیکٹی فائڈ نام کے پیج نے 20 جون کو ایک تصویر شیئر کی، جس کے اوپر لکھا تھا، ’پوری دنیا میں ترکمانستان ایک واحد ایسا ملک ہے جہاں کے لوگوں کو پانی، گیس اور بجلی 1993 سے لے کر آج تک مفت میں دی جاتی ہیں‘‘۔ اس پوسٹ کو اب تک 22000 سے بھی زیادہ بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

اس پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل دعوی کی پڑتال کے لئے ہم نے ہم نےسب سے پہلے کی ورڈ کے ساتھ انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ ہمارے ہاتھ بہت سی خربیں لگیں، جن کے مطابق، 2018 میں آئے قانون کے بعد ترکمانستان میں پانی، گیس اور بجلی مفت نہیں رہی ہے۔ اور لوگوں کو اس کا بل کے مطابق ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔

ریفرل او آر جی میں 26 ستمبر 2018 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے ایک ڈکری پر دستخط کئے ہیں جو 1990 کے دہائیں سے ترکمانستان کے عوام کو مفت میں گیس، بجلی اور پانی مہیہ کرانے والے قانون کو ختم کر دےگا۔ 26سمتبر کو ریاستی میڈیا کے ذریعہ شائع ڈکری 2019 کی شروعات سے نافذ ہونے والی ہے‘‘۔ اس خبر کی فالوو اپ خبروں کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ترکمین نیوز کے ایڈیٹر رلسلان میاتیو سے میل کے ذریعہ رابطہ کیا۔ انہوں نے جواب میں لکھا، ’ترکمانستان میں اب کچھ بھی مفت نہیں ہے۔ گیسولین سمیت تمام ضروری اشیا کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے‘‘۔

وائرل دعوی کو فیکٹی فائڈ نام کے پیج نے جون 20 کو پوسٹ کیا تھا۔ اس پیج کو 1281745 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ ترکمانستان میں 2018کے بعد سے پانی، بجلی اور گیس مفت نہیں ہے۔ عوام کو اس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

  • Claim Review : ترکمانستان دنیا کا واحد ایسا ملک ہے، جہاں پانی، گیس اور بجلی عوام کے لئے مفت ہے۔
  • Claimed By : Factified
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later