نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اگر آپ کے پاس بھی ایک ہزار روپیے کے نوٹ کی کوئی تصویر آئی ہے تو اس پر یقین کرنے سے پہلے خبردار ہو جائیں۔ سوشل میڈیا سے لے کر واٹس ایپ تک پر ایک ہزار کے نوٹ کی فرضی تصاویر شیئر ہو رہی ہیں۔ وشواس ٹیم نے جب اس کی پڑتال کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اب تک ایسا کوئی نوٹ نہیں جاری کیا ہے۔ وائرل تصویر فرضی ہے۔ جس نوٹ کو وائرل کیا جا رہا ہے، وہ محض ایک غیر حقیقی نوٹ ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فیس بک صارف رگھاویندر سناگر نے 16 اکتوبر کو ایک ہزار روپیے کے نوٹ کی فیک تصاویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا
New Rs. 1000 note released today by RBI.
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل تصاویر کو غور سے دیکھا۔ اس میں کچھ باتیں ایسی ہیں، جو اس ایک ہزار کے نوٹ کو فرضی ثابت کرتی ہیں۔ نوٹ کے دائیں حصہ میں آرٹسٹک امیجینیشن لکھا ہوا ہے۔ معنی صاف ہیں کہ یہ نوٹ کسی کا تخلیق ہے۔ علاوہ ازیں نوٹ کے نمبر کو اگر دیکھا جائے تو وہاں زیرو زیرو ہی لکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گاندھی جی کی تصویر کے دائیں جانب دیکھیں تو سال 2017 لکھا ہوا ہے، جبکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نوٹ ابھی جاری کیا گیا ہے۔
پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے ریزرو بینک آف انلیا کی ویب سائٹ آر بی آئی ڈاٹ او آر جی ڈاٹ ان پر گئے۔ آر بی آئی پریس ریلیز سیکشن میں ہر حالیہ اطلاع کی معلومات دیتا ہے۔ ہمیں یہاں کوئی ایک بھی ایسی پریس ریلیز نہیں ملی، جس میں ایک ہزار کے نئے نوٹ کے شائع ہونے کی بات کہی گئی ہو۔ حالیہ پریس ریلیز 17 اکتوبر 2019 تک کی ملی۔ آر بی آئی کی پریس ریلیز آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
وشواس نیوز نے ایک ہزار رپیے کے نئے نوٹ کی حقیقت جاننے کے لئے آر بی آئی کے وزارت مواصلات کے چیف جنرل مینجر یوگیش دیال سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا، ’’وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ ریزرو بینک کا بھی ایسا کوئی پلان نہیں ہے، جیسا کہ دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ آر بی آئی کی ویب سائٹ پر جاکر چیک کیا جا سکتا ہے کہ ایک ہزار کے نئے نوٹ کو لے کوئی نوٹیفیکیچن نہیں ہے۔ افواہوں پر غور نہ کریں‘‘۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ فیس بک پر وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق کرناٹک کے ہنگل سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں معلوم ہوا کہ ایک ہزار کے نوٹ کی وائرل ہو رہی تصویر فرضی ہے۔ دراصل یہ کسی کی ذاتی تخلیق ہے اور اس کا ریزور بینک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریزرو بینک نے ایک ہزار کے نوٹ جاری ہونے کی خبروں کو افواہ بتایا۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں