وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے۔ بی ایم سی نے یہ ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتےہوئے بی ایم سی کی پی آر او نے بھی وائرل پوسٹ کو فرضی بتایا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک جعلی ایڈوائزری برہمومبائی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے نام سے شیئر کی جارہی ہے، جس میں بی ایم سی لوگو لگا ہے اوراس میں لکھا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہے اور بچوں سے لے کر 30 سال تک کے لوگوں کو اس سے سب سے زیادہ خطرہ ہے ، لہذا والدین سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کو کھلے میدان میں کھیلنے نہ دیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے۔ بی ایم سی نے یہ ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے بی ایم سی کے پی آر او نے بھی وائرل پوسٹ کو فرضی بتایا ہے۔
فیس بک صارف ظفر علی شیخ نے فرضی ہدایات کو شیئر کیا جس میں لکھا ہے
‘‘Area Local Management, Important Message, To all Residents from BMC. Dear Friends We have received a message from BMC health department that there is a higher stage of corona which cannot be detected but is infected to small children till the age of 30. We request all the parents not to leave their children to play in open spaces. Avoid going public places. Avoid going to malls. Avoid going to theaters. Avoid going to beaches. Society Chairmain/ Secretary/ Members please note that your family safety is your priority so maintain social distancing and avoid social gathering in your society”.
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا بی ایم سی نے ایسی کوئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سرچ کے لئے ہم بی ایم سی کی اسٹاپ کورونا وائرل کی آفیشیئل ویب سائٹ پر گئے، لیکن وہاں ہمیں ایسی کوئی ایڈوائزری نہیں ملی۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے بی ایم سی کے آفیشیئل ٹویٹ ہینڈل کو اسکین کیا۔ سرچ میں ہمیں 31 مارچ کو شیئر کیا گیا ایک ٹویٹ لگا، جس میں وائرل ایڈوائزری کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھے گیا ہے
‘The following image making rounds on social media is fake and we urge citizens to not circulate it any further. We request Mumbaikars to continue following all COVID-prevention norms and help the city beat the virus.”
اردو ترجمہ: ’’سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی یہ پوسٹ فرضی ہے اور ہم شہریوں سے اسے آگے شیئر نہ کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔ ہم ممبئی کروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سبھی کوویڈ کی ہدایات کو فالوو کریں‘‘۔
وشواس نیوز نے پوسٹ سے جڑی تصدیق کے لئے بی ایم سی کے پی آر او تاناجی کامبلے سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ، یہ فرضی ہے، بی ایم سی نے یہ ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔
لائو منٹ کی ویب سائٹ پر 27 مارچ کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، مہراشٹرا میں بڑھتے کورونا وائرل کیسز کے تحت نائٹ کرفیو 15 اپریل تک لگا رہےگا۔ سوشل ڈسٹینسنگ کو فالوو کرنے کو لے کر بھی گائڈ لائنس جاری کی گئی ہیں۔ خبر یہاں پڑھیں۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ظفر علی شیخ کی سوشل اسکیننگ میں سے پتہ چلا صارف مہاراشٹرا کا رہنے والا ہے۔ وہیں صارف کو 127 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے۔ بی ایم سی نے یہ ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتےہوئے بی ایم سی کی پی آر او نے بھی وائرل پوسٹ کو فرضی بتایا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں