وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا یہ دعوی غلط ہے۔ کورونا وبا کے اس دور میں عالمی صحت ادارہ کی جانب سے عید کو لے کر ہدایات تو جاری کی گئی ہیں لیکن ان میں نماز نہ ادا کرنے یا سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے سے متعقل کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں عالمی صحت ادارہ کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ڈبلو ایچ او نے عید کی نماز ادا نہ کرنے اور سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے کی ہدایات دئے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا یہ دعوی غلط ہے۔ کورونا وبا کے اس دور میں عالمی صحت ادارہ کی جانب سے عید کو لے کر ہدایات تو جاری کی گئی ہیں لیکن ان میں نماز نہ ادا کرنے یا سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونےنہیں کہی گئی ہے۔
فیس بک صارف اشرف محمد نے وائرل پوسٹ کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن: اپنی سفارشات میں ، عید کے موقع پر منعقدہ عوامی تقریبات اور سماجی پروگراموں میں شرکت کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتا ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکئائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل اوپن سرچ کے ذریعہ وائرل دعوی کی تصدیق کرنی چاہی۔ سرچ میں ہمیں عالمی صحت ادارہ کے مشرقی بحیرہ روم کی ویب سائٹ ملی جس میں عید الاضحی 2021 سے متعلق جاری کردہ ہدایات ملیں۔ جن میں عید کے روز سوشل ڈسٹینسنگ کرنے، ہاتھوں کو صاف رکھنے اور ماسک پہنے سے متعلق ہدایات ملیں۔ حالاںکہ ان میں کہیں بھی وائرل دعوی جیسا کچھ نہیں ملا۔
مزید سرچ میں ہمیں ڈبلو ایچ او ای ایم آر او کے آفیشئل ٹویٹر ہینڈل پر عید مبارک سے جڑا ٹویٹ بھی ملا لیکن وہاں بھی ہمیں عید کی نماز ادا نہ کرنے یا سرگرمیں میں شامل نہ ہونے جیسا کوئی مشورہ نہیں ملا۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے وشواس نیوز نے ڈبل ایچ او ہیلتھ امرجینسیز کی ٹکنیکل افسر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ عالمی صحت ادارہ کے سربراہ نے عید کی مبارک باد کے علاوہ ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا ہے جسے اب ان کے نام سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف اشرف محمد عمر کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق مصر سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا یہ دعوی غلط ہے۔ کورونا وبا کے اس دور میں عالمی صحت ادارہ کی جانب سے عید کو لے کر ہدایات تو جاری کی گئی ہیں لیکن ان میں نماز نہ ادا کرنے یا سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے سے متعقل کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں