X
X

فیکٹ چیک: لاک ڈاؤن میں وارث پٹھان کا پرانا ویڈیو فرضی دعووں کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وارث پٹھان کے نام پر وائرل ویڈیو کافی پرانا ہے۔ اسے کچھ صارفین جان بوجھ کر لاک ڈاؤن میں وائرل کر رہے ہیں۔

  • By: Ashish Maharishi
  • Published: May 4, 2020 at 06:56 PM
  • Updated: May 8, 2020 at 06:41 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیان آل انڈیا مجسل اتحاد المسلمین لیڈر وارث پٹھان کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وارث پٹھان کو ایک سینئر پولیس افسر سے بہت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا میں ویڈیو کو فرضی دعووں کے ساتھ ایسے وائرل کر رہےہیں، جیسے لگ رہا ہے کہ ویڈیو گزشتہ روز کا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ وارث پٹھان کے پرانے ویڈیو کو کچھ لوگ جان بوجھ کر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل؟

فیس بک صرف سمیکھیا چمپتی نے 29 اپریل کو وارث پٹھانے کا پرانا ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’یہ حال ہے ابھی مہاراشٹرا پولیس کا، دیکھئے وارث پٹھان کس زبان میں پولیس سے بات کر رہا ہے!!‘‘۔

یہ اویسی کی پارٹی کا ایم ایل اے وارث پٹھان ہے۔ پولیس کو کام بھی نہیں کرنے دے رہا ہے اور دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے نہ مسجد بند کریں گے نہ لاؤڈ اسپیکر۔ پولیس افسر دیش مکھ کو گولی چلانے کے لئے اکسا رہا ہے‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ پڑتال کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے دائیں جانب ممبئی لائو لکھا ہوا نظر آیا۔ مطلب اس ویڈیو کو ممبئی لائو نام کے کسی چینل نے ریکارڈ کیا ہے۔

اس کے بع دہم نے ’وارث پٹھان ممبئی پولیس ممبئی لائو‘ ٹائپ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں یوٹیوب پر ممبئی لائو نام کے چینل پر اصل ویڈیو ملا۔ 18 نومبر 2016 کو اپ لوڈ اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو کم کرنے کو لے کر وارث پٹھان کی پولیس سے بہث ہو گئی تھی۔ مکمل ویڈیو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے وارث پٹھان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو تلاش کیا۔ ہمیں 28 اپریل 2020 کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں وارث پٹھان نے وائرل ویڈیو کی حقیقت بتائی تھی۔ وارث پٹھان نے ممبئی پولیس کے کمشنر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ ان کے پرانے ویڈیو کو وائرل کرتے ہوئے فرضی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ٹویٹ میں ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس پورے معاملہ وارث پٹھان نے وشواس نیوز سے کہا کہ کچھ لوگ ان کی امیج کو خراب کرنے کے مقصد سے لاک ڈاؤن کے درمیان جان بوجھ کر پرانے ویڈیو کو وائرل کر رہے ہیں۔

اب باری تھی اس ویڈیو کو فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف سمیکھیا چمپتی کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو2,395 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وارث پٹھان کے نام پر وائرل ویڈیو کافی پرانا ہے۔ اسے کچھ صارفین جان بوجھ کر لاک ڈاؤن میں وائرل کر رہے ہیں۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later