وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑیال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم سے فون پر بات کر رہے تھے۔ پی ڈی پی رہنماؤں سے ویڈیو کو منسلک کر کے اسے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز): سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں فون پر بات کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال میں پاکستان کی سیاسی جماعت پی ڈی پی (پیپل ڈیموکریٹک پارٹی) سے بات کی ہے۔ جب وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑیال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم سے فون پر بات کر رہے تھے۔ پی ڈی پی رہنماؤں سے ویڈیو کو منسلک کر کے اسے فرضی حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مودی جی کی پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو کراپ کیا اور ویڈیو کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمی یہ ویڈیو ہندوستان ٹائمس کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 6 اگست 2021 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’وزیر اعظم نریندر مودی نے ومین ہاکی ٹیم سے فون پر بات کی‘۔ یہ اسی فون کال کا ویڈیو ہے۔
خواتین ہاکی ٹیم سے بات کرنے کا پی ایم مودی کا ویڈیو ہمیں نوبھارت ٹائمس کے یوٹیوب چینل پر بھی 6 اگست 2021 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔
وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے جا رہے دعوی کی تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں بیرونی معاملات کو کوور کرنے والے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اگر وزیر اعظم مودی پاکستان کے کسی لیڈر سے بات کرتے تو اس بات کی تصدیق ان کے یا پی ایم مو کے ٹویٹر ہینڈل کی جاتی ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس پروفائل سے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑیال میں پایا کہ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم سے فون پر بات کر رہے تھے۔ پی ڈی پی رہنماؤں سے ویڈیو کو منسلک کر کے اسے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں