فیکٹ چیک: نہیں لگے بلوچستان میں بی جے پی حمایتی نعرے، فرضی ثابت ہوا وائرل ویڈیو
- By: Umam Noor
- Published: May 3, 2019 at 12:10 PM
- Updated: May 13, 2019 at 11:34 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگ بی جے پی کا جھنڈا لئے ہوئے ہیں اور بی جے پی حمایتی نعرے لگا رہے ہیں۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ہے۔ وشواس ٹیم کی تفتیش میں یہ ویڈیو فرضی ثابت ہوتا ہے۔ ہماری پڑتال میں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو بلوچستان کا نہیں بلکہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک گروپ ’میں بھی چوکیدار‘ پر منو بابا نام کے ایک صارف نے اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’ پاکستان کے بلوچستان میں پھہرایا بی جے پی کا جھنڈا۔ مودی حکومت آئی تو بلوچستان ہوگا آزاد۔ مودی ہے تو ممکن ہے‘۔
ویڈیو میں متعدد لوگوں کو بی جے پی کا جھنڈا پھہراتے ہوئے اور زندہ باد بولتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو 2 مئی 2019 کی صبح کے تقریبا 8:30 بجے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اسے 422 لوگ شیئر کر چکے ہیں۔
پڑتال
وشواس ٹیم نے وائرل ہو رہے ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے پورے ویڈیو کو کئی بار دیکھا اور غور سے سنا۔ ویڈیو میں صوفی یوسف نام کے ایک شخص کا بار بار نام لیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں موجود لوگوں کے بولنے کا لہجہ کشمیر کے لوگوں جیسا تھا۔ اسلئے ہم نے ان ویڈ ٹول (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے ٹویٹر سرچ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) آپ شن پر جاکر کشمیر، صوفی، بی جے پی جیسے کی ورڈس ڈال کر سرچ کیا۔ بالآخر ہمیں اقرہ بشیر (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کی ایک خاتون کے ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو مل گیا۔ 30 مارچ کو اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو میں ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بی جے پی کے کسی امیدوار کی ریلی کا ہے۔
InVID , Twitter Search , @iam_iqrabashir
اس کے بعد ہم نے گوگل سرچ میں اننت ناگ ’بی جے پی لوک سبھا امیدوار‘ ٹائپ کرکے سرچ کیا۔ اس سے ہمیں پتہ چلا کہ بی جے پی نے اننت ناگ سے صوفی یوسف کو میدان میں اتارا ہے۔ اس بات کی تصدیق ہونے کے بعد وشواس ٹیم نے صوفی یوسف کے فیس بک پیج اور ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالنا شروع کیا۔ صوفی یوسف (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے ٹویٹر ہینڈل سے ہمیں پتہ چلا کہ جس ویڈیو کو پاکستان کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے، وہ بی جے پی امیدوار صوفی یوسف کی نامزدگی داخل کرنے کے دوران کا ہے۔
@sofi_yousuf
مذکورہ معاملہ پر مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے وشواس ٹیم نے صوفی یوسف سے بات کی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو تب کا ہے جب وہ نامزدگی داخل کرنے گئے تھے۔ یہ اننت ناگ کے کھانابل علاقہ کا ہے۔
جموں و کشمیر کے ویڈیو کو پاکستان کے بلوچستان کے نام سے فیس بک پر وائرل کرنے والے صارف ’منو بابا‘ کی ہم نے سوشل اسکیننگ۔ اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی مدد سے کی گئی اسکیننگ میں ہمیں پتہ چلا کہ یہ پروفائل خاص نظریہ کے لئے وقف ہے۔
Stalk Scan
نتیجہ: وشواس نویز کی پڑتال میں یہ وائرل ویڈیو فرضی ثابت ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو بلوچستان کا نہیں بلکہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع کا ہے۔
مکمل سچ جانیں…. سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : پاکستان کے بلوچستان میں لگے بی جے پی حمایتی نعرے
- Claimed By : FB User- mannu baba
- Fact Check : جھوٹ