نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کسی تقریب میں ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امت شاہ کے وزیر داخلہ بننے کے بعد فاروق عبداللہ نے ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگانے شروع کر دئے ہیں۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل ہو رہا دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے۔
فیس بک پر اس ویڈیو کو سنیل گویل (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا ہوا ہے، ’’ امت شاہ کے وزیر داخلہ بنتے ہی…فاروق عبداللہ کا پہلا ردعمل…اثر شروع‘‘۔
Sunil.Goyal
پڑتال میں ہمیں پتہ چلا کہ سوشل میڈیا پر فاروق عبداللہ کا یہ ویڈیو بےحد تیزی سے وائرل ہوا ہے۔ فیس بک پر اسے ہزاروں صارفین نے اسی دعویٰ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
ٹویٹر پر بھی فاروق عبداللہ کے اس ویڈیو کو اسی دعویٰ کے ساتھ وائرل کیا گیا۔
جس تقریب میں فاروق عبداللہ نے ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے، اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی ، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریبا 30 سیکنڈ کے اس وائرل ویڈیو میں فاروق عبداللہ زور- زور سے ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’جے ہند‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنی بات ختم کرتے ہیں۔
رورس امیج سے ہمیں پتہ چلا کہ فاروق عبداللہ کا وائرل ہوا ویڈیو تقریبا دس ماہ پرانا ہے۔ فاروق عبداللہ نے 20 اگست 2019 کو نئی دہلی میں سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’جے ہند‘ کے نعرے لگائے تھے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارکنان کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماوں نے بھی اس تقریب میں شکرت کی تھے۔
دوردرشن نے اس پوری پقریب کا لائو نشر کیا تھا۔ ڈی ڈی نیوز کے ویری فائڈ یو ٹیوب چینل پر 20 اگست 2018 کو اپ لوڈ کئے گئے ویڈیو میں اس پوری تقریب کو دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ ایک ساتھ پہنچے تھے اور سب سے پہلے جلسہ کو مودی نے ہی خطاب کیا تھا۔ نریندر مودی کے بعد اٹل بہاری واجپئی کے دوست اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جلسہ کوخطاب کیا۔ وہیں اڈوانی کے بعد جسلہ کو آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، راجناتھ سنگھ، غلام نبی آزاد اور رام ولاس پاسواس نے خطاب کیا۔
پاسوان کے بعد سوامی اودھیشانند نے اس جلسہ کو خطاب کیا۔ ان کے بعد اننادرمک کے لیڈر اور لوک سبھا کے اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر تھمبی درئی اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین ہریونش نے خطاب کیا۔
اس کے بعد باری آئی فاروق عبداللہ کی۔ 3 گھٹے 2 منٹ کے اس ویڈیو میں عبداللہ نے تقریبا 6 منٹ تک جلسہ کو خطاب کیا اور اسی دوران انہوں نے ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’جے ہند‘ کے نعرے کے ساتھ اپنی بات کو ختم کیا۔
فاروق عبداللہ کا یہ خطاب 2 اگست 2018 کا ہے، جب ملک کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ تھے۔ امت شاہ اس وقت راجیہ سبھا رکن اور بی جے پی کے قومی صدر تھے۔
لوک سبھا انتخابات 2019 کے دوران امت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر سے الیکشن لڑا اور جیت حاصل کی۔ اس کے بعد 30 مئی 2019 کو ہوئی حلف برداری تقریب کے دوران انہوں نے مرکزی وزیر کے طور پر حلف لیا اور 31 مئی 2019کو پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ٹویٹ میں اسے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی دن انہوں نے ریاستی وزیر داخلہ کشن ریڈی اور نتیانندن رائے کی موجودگی میں مرکزی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا۔
امت شاہ 31 مئی 2019 کو ملک کے وزیر داخلہ بنے، تاہم وائرل ہو رہا ویڈیو اگست 2018 کا ہے، جب ملک کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ تھے اور اس وقت امت شاہ حکومت میں شامل نہیں تھے۔
نتیجہ: فاروق عبداللہ کا وائرل ہو رہا ویڈیو تقریبا دس ماہ پرانا ہے، جب ملک کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ تھے نہ کہ امت شاہ۔ عبداللہ نے جس تقریب میں ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’جے ہند‘کے نتعرے لگائے تھے، وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کے بعد منعقد تقریب میں شامل ہوئے تھے، جس میں وزیر اعظم مودی سمیت تمام جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں امت شاہ بھی شامل تھے، لیکن اس وقت وہ ملک کے وزیر داخلہ نہیں، بلکہ پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ تھے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔