X
X

فیکٹ چیک: پاکستانی ٹی وی چینل پر راہل گاندھی کی بے عزتی کے دعوی سے وائرل کیا جا رہا ویڈیو بھارتیہ یوٹیوبرز کا ہے

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو کسی پاکستانی ٹی وی چینل کی نہیں بلکہ بھارتی یوٹیوبرز کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے یوٹیوبرز شام شرما اور کشل مہرا ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 9, 2024 at 05:58 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دو لوگوں کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا مذاق اڑاتے اور طنز کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کی ویڈیو ہے، جہاں راہل گاندھی کو اس طرح متعارف کرایا گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو کسی پاکستانی ٹی وی چینل کی نہیں بلکہ بھارتی یوٹیوبرز کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے یوٹیوبرز شام شرما اور کشل مہرا ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا، ‘پاکستان ٹی وی نے راہل گاندھی کو اس طرح متعارف کرایا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں واضح طور پر شام شرما اور کشل مہرا کو انگریزی میں لکھا ہوا نظر آیا۔ ساتھ ہی اس ویڈیو پر ایک دھندلا لوگو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس بنیاد پر اپنی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے گوگل پر ‘شام شرما اور کشل مہرا’ کو سرچ کیا۔ سرچ کے دوران، ہمیں ایک تصدیق شدہ یوٹیوب ہینڈل کا لنک ملا جس کا نام ’دی شام شرما شو‘ ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آرہا لوگو ‘دی شام شرما شو’ کے یوٹیوب چینل کے لوگو سے ہوبہو ملتا- جلتا نظر آیا۔ اس یوٹیوب چینل پر ہمیں 2 فروری 2023 کو اپ لوڈ کی گئی یہی وائرل ویڈیو ملی۔ یہاں وائرل ویڈیو کا حصہ 51 منٹ سے 53 منٹ کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

’دی شام شرما شو – گلوبل‘ کے یوٹیوب چینل پر، ہمیں زیادہ تر ہندوستانی سیاست سے متعلق ویڈیوز ملے۔ تاہم چینل پر دی گئی معلومات کے مطابق اسے امریکہ سے چلایا جاتا ہے۔

وہیں، وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص ’کشل مہرا‘ کے بارے میں گوگل سرچ پر ہمیں ’دی کارواکا پوڈکاسٹ‘ نام کا یوٹیوب چینل ملا۔

کشل مہرا کے تصدیق شدہ ایکس ہینڈل پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ ممبئی میں رہتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں کئے جانے والے دعوؤں کی تصدیق کے لئے ہم نے شام شرما اور کشال مہرا سے ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ میل کا جواب آتے ہی اس فیکٹ چیک کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

وہیں وائرل ویڈیو کے حوالے سے پاکستانی صحافی عادل علی کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کسی پاکستانی ٹی وی چینل کی نہیں ہے۔

اب فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی باری تھی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے کسی خاص نظریے سے متاثر پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو کسی پاکستانی ٹی وی چینل کی نہیں بلکہ بھارتی یوٹیوبرز کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے یوٹیوبرز شام شرما اور کشل مہرا ہیں۔

  • Claim Review : یہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کی ویڈیو ہے، جہاں راہل گاندھی کو اس طرح متعارف کرایا گیا ہے۔
  • Claimed By : FB User-Raju Bhardwaj
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later