X
X

فیکٹ چیک: یونیسکو نے نہیں کہا، مودی دنیا کے سب سے بہترین وزیر اعظم ہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 26, 2019 at 07:15 AM
  • Updated: May 13, 2019 at 11:38 AM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق، یونیسکو (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نے ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم کو دنیا کا سب سے بہترین وزیر اعظم قرار دیا ہے۔ ہماری تفتیش میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ يونیسكو سیاسی رہنماؤں کی کارکردگی کی درجہ بندی قائم نہیں کرتا ہے۔ یہ خبر غلط ہے۔
UNESCO

 دعویٰ

وائرل ہو رہے پوسٹ میں نریندر مودی کو ایک میز پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ ڈسكرپشن لکھا ہے- ’’یہ ہندوستان کے شان آن اور بان ہیں‘‘۔ وہیں اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے۔
Congratulations to be best prime minister of world. Congratulation to all of us Our PM “Narendra D. Modi” is now declared as the Best PM of the world by UNESCO. Kindly share this. Very proud to be an Indian
جس کی اردو ہوتی ہے ’’دنیا کے بہترین وزیر اعظم بننے کے لئے مبارک ہو۔ ہم سب کو ہمارے وزیر اعظم ’’نریندر مودی‘‘ کے یونیسکو کی طرف سے دنیا کا بہترین وزیر اعظم کا اعلان کئے جانے پر دل کی گہرائی سے مبارک باد۔ اسے شیئر کریں۔ ہندوستانی ہونے پر بہت فخر ہے‘‘۔

پڑتال

 اس وائرل پوسٹ کی تصدیق کے لئے ہم نے سیدھے یونیسکو سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے یونیسکو کے میڈیا سروسز کے انگلش ایڈیٹر  رونی ایملن کو میل کیا اور انہوں نے اپنے جواب میں ہمیں بتایا، ’’یہ اسٹوری (کہانی) صحیح نہیں ہے۔ یونیسکو اس طرح کا کوئی ایوارڈ نہیں دیتا‘‘۔

 ہم نے وائرل ہو رہی تصویر کو ریورس امیج پر سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر 2013 کی ہے۔ انڈيا ٹوڈے میگزين کی ایک کہانی میں اس تصویر کا استعمال 2013 میں کیا گیا تھا جب مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے اور ان کو نیا آفس ملا تھا۔

اس تصویر کو سنی کمار (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔ ان کی پروفائل کے مطابق، وہ شیرگھاٹي کے رہنے والے ہیں۔
Sunny Kumar

 نتیجہ: ہماری تفتیش میں ہم نے پایا کہ یونیسکو نے ہندوستان کے  وزیر اعظم نریندر مودی کو دنیا کا بہترین وزیر اعظم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ حقیقت میں یونیسکو سیاسی رہنماؤں کی کارکردگی کی درجہ بندی قائم کرتا ہی نہیں ہے۔ یہ خبر غلط ہے۔

 مکمل سچ جانیں ۔۔۔ سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : یونیسکو نے کہا، مودی دنیا کے سب سے بہترین وزیر اعظم ہیں
  • Claimed By : Sunny Kumar
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later