فیکٹ چیک: اکھیلیش یادو کی ہار سے نہیں ہے وائرل پوسٹ کا کوئی تعلق، فیک ہے دعوی
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ ان تمام وائرل تصویروں کا اکھلیش یادو کی شکست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پریاگ راج پولیس نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل ہونے والے دعوے کی تردید کی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 13, 2022 at 01:35 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے متعلق فرضی اور گمراہ کن خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ نتائج کا اعلان ہو چکا ہے اور اس کے بعد سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر ایک کولاج ہے، جو ین مختلف تصاویر پر مشتمل ہے۔ تینوں میں لوگوں کو خودکشی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو کی حکومت بنانے میں ناکامی کی وجہ سے ان تینوں بے روزگار نوجوانوں نے پھانسی لگا لی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ ان تمام وائرل تصویروں کا اکھلیش یادو کی شکست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پریاگ راج پولیس نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل ہونے والے دعوے کی تردید کی ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟
وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف سندیپ یادو نے لکھا کہ ’’اکھلیش بھئیا کی حکومت نا بننے کی وجہ سے تین بھائیوں نے پریاگ راج میں پھانسی لگا لی۔ تصویر میں کیپشن بھی دیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’گاؤں شہر رو رہا ہے، سچ کی ایک بار شکست ہوئی‘۔
اسی دعوے کے ساتھ ایک اور فیس بک صارف “مانسی سنگھ” نے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین اسی دعوے کے ساتھ تصویر شیئر کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ میں استعمال ہونے والی تصاویر کی پرتشدد نوعیت کی وجہ سے، ہم اس پوسٹ کو ایمبیڈ نہیں کر رہے ہیں یا خبر میں کہیں بھی اسکرین شاٹ استعمال نہیں کر رہے ہیں۔
آرین سنگھ نے ہمارے ٹپ لائن نمبر پر اس وائرل پوسٹ کی حقیقت کی جانچ کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔
پڑتال
وشواس نیوز نے ایک ایک کرکے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تینوں تصویروں کی جانچ شروع کردی۔
پہلی تصویر
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات شروع سب سے پہلے پہلی تصویر کو گوگل ریورس امیج ٹول کے استعمال سے سرچ کرنی شروع کی۔ سرچ میں ہمیں، ہمیں یہ تصویر 24 نومبر 2020 کو سنجیونی ٹوڈے نام کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ‘یہ واقعہ رام گڑھ کا ہے، جہاں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ نوجوان کی شناخت رندھیر کمار ولد تارا مہتو کے طور پر ہوئی ہے، جو کسمار تھانہ کے تحت آنے والے کرما کے رہنے والے ہیں۔ یہ بوکارو ضلع کا علاقہ ہے۔
کچھ مزید تفتیش کے بعد ہمیں اسی طرح کی ایک اور رپورٹ ملی جس میں معلوم ہوا کہ متوفی نوجوان کی عمر 25 سال تھی اور وہ ایک موبائل کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اس نے یہ قدم مالی مجبوریوں کی وجہ سے اٹھایا۔
تیسری تصویر
گوگل ریورس امیج سرچ کرنے پر، ہمیں اسی تصویر سے متعلق ایک رپورٹ ملی۔ خبر میں دی گئیی معلومات کے مطابق نذیر نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
ویب سائٹ پر ملی معلومات سے ہمیں کچھ کی ورڈ الفاظ ملے، جنہیں گوگل اوپن سرچ کرنے پر ہمیں دینک بھاسکر کی تین سال پرانی رپورٹ ملی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خودکشی کرنے والے نوجوان کا نام راجیش راجپوت تھا، اس کی عمر 35 سال کے لگ بھگ تھی۔ وہ عدالت میں بطور نائب نذیر تعینات تھے۔ وہ مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع کے گونڈ خیری باگروڈ چوراہے کا رہنے والا تھا۔
وشواس نیوز نے خبر سے متعلق تصدیق کے لیے ضلع پریاگ راج میڈیا سیل سے رابطہ کیا اور انہیں وائرل پوسٹ سے متعلق معلومات دی۔ پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے ہمیں بتایا گیا کہ پریاگ راج میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ ہمارے ساتھ پریاگ راج پولس کے ٹویٹ کا لنک بھی شیئر کیا، جس میں اسی وائرل پوسٹ پر پولس کا ٹویٹ ہے اور وائرل پوسٹ کو جعلی بتایا جاتا ہے۔ ٹویٹ نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیے گئے دعوے کی معلومات کے لیے ہم نے سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان آشوتوش کمار ورما سے بھی رابطہ کیا اور انھوں نے بتایا کہ ایسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
ہماری جانچ میں ہم دوسری تصویر کی تصدیق نہیں کر سکے ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ اس تصویر کا اکھلیش یادو کے الیکشن ہارنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحقیقات کے آخری مرحلے میں، ہماری ٹیم نے فیس بک صارف “سندیپ یادو” کے سوشل میڈیا پروفائل کو چیک کیا۔ اس کے فیس بک پر 1,453 فالوورز ہیں۔ صارف اتر پردیش کے سکلڈیہا کا رہنے والا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ ان تمام وائرل تصویروں کا اکھلیش یادو کی شکست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پریاگ راج پولیس نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل ہونے والے دعوے کی تردید کی ہے۔
- Claim Review : اکھلیش بھئیا کی حکومت نا بننے کی وجہ سے تین بھائیوں نے پریاگ راج میں پھانسی لگا لی۔ تصویر میں کیپشن بھی دیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’گاؤں شہر رو رہا ہے، سچ کی ایک بار شکست ہوئی
- Claimed By : سندیپ
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔