وشواس نیوز کی جانچ میں کپل مشرا کی بہن کے نام سے وائرل مسیج فرضی نکلا۔ وائرل تصویر میں کپل مشرا کی بہن نہیں ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دہلی کے بی جے پی لیڈر کپل مشرا کو لےکر ایک فرضی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک شادی شدہ جوڑے کی تصویر کو کچھ لوگ وائرل کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ کپل مشرا کی بہن نے شہزاد نام کے ایک شخص سے شادی کر لی۔ اس پوسٹ کو دوسرے صارفین بھی تیزی سے وائرل کر رہےہیں۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ 2016 میں کرناٹک میں ہوئی ایک مشہور شادی کی تصویر کو اب کچھ لوگ کپل مشرا کی بہن کے نام سے وائرل کر رہے ہیں۔
فیس بک صارف ’معین الدین ابومنظر الھندی‘ نے 28 اگست کو ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:’’اندھ بھکتوں کو نیا جیجا مبارک ہو سنا ہے کپل مشرا کی بہن نے شادی کرلی ہے وہ بھی مسلم نوجوان شہزاد کے ساتھ‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ یہ تصویر ہمیں کوسٹل ڈائجسٹ نام کی ایک ویب ساٹ پر ایک خبر کے ساتھ ملی۔18 اپریل 2016 کو شائع خبر سے پتہ چلا کہ تصویر کرناٹک کے میسور کی ایک شادی کی تقریب کی ہے۔ یہ شادی شکیل احمد اور اشیتا کے درمیان ہوئی تھی۔ دونوں کا الگ۔ الگ مذہب ہونے کی وجہ سے شادی کی مخالفت بھی ہوئی تھی۔اسلئے پولیس کا انتظام دیکھنے کو ملا۔ اشیتا نے مذہب تبدیل کر اپنا نام شائیستہ سلطان رکھ لیا۔ یہ شادی کافی بحث میں رہی تھی۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔
پڑتال کے دوران دا کوینٹ کے یوٹیب چینل پر ہمیں ایک خبر ملی۔ اس میں تفصیل سے پورے معاملہ کے بارے میں بتایا گیا۔ ویڈیو کو 19 اپریل 2016 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ آپ اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل تصویر کو لے کر ہم نے کپل مشرا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے اسے فرضی بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی بھی بہن کی شادی کسی مسلم سے نہیں ہوئی ہے۔ وائرل تصویر میں دکھ رہی خاتون کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف معین الدین ابومنظر الھندی‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کی جانب سے اس سے قبل بی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں کپل مشرا کی بہن کے نام سے وائرل مسیج فرضی نکلا۔ وائرل تصویر میں کپل مشرا کی بہن نہیں ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں