فیکٹ چیک: راہل گاندھی نے بی جے پی کا نہیں، کانگریس کا جھنڈا تھاما ہوا تھا
- By: Umam Noor
- Published: Apr 26, 2019 at 07:15 AM
- Updated: May 13, 2019 at 11:38 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی ایک فرضی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں راہل گاندھی بی جے پی کا جھنڈا تھامے نظر آ رہے ہیں۔ وشواس ٹیم کی تفتیش میں پتہ چلا کہ راہل گاندھی کی اصلی تصویر کو فوٹوشاپ کی مدد سے چھیڑا گیا ہے۔ اصلی تصویر پی ٹی آئی کی ہے۔ 16 ستمبر 2016 کی اس تصویر میں راہل کے ہاتھ میں کانگریس کا جھنڈا تھا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کی فرضی تصویر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ فیس بک گروپ ’ڈاکٹر سمبت پاترا فینس ٹیم‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر چندن سنگھ شانڈليہ نام کے صارف نے اس تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: ’بی جے پی کے اسٹار پرچارک‘۔
Dr. Sambit Patra Fans Team
اسی طرح یہ تصویر واٹس ایپ اور ٹویٹر پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
تفتیش
وشواش ٹیم نے راہل گاندھی کی وائرل تصویر کو غور سے دیکھا۔ تصویر دیکھ کر ہی لگا کہ بی جے پی کے جھنڈے کو فوٹوشاپ کی مدد سے الگ سے چپکایا کیا گیا ہے۔ دوسری بات کانگریس صدر راہل گاندھی بی جے پی جیسی دوسری پارٹی کا جھنڈا کیوں اٹھائیں گے؟
تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج میں سرچ کیا۔ گوگل پر ہمیں فائنانشئل ایکسپریس (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر ایک خبر کا لنک ملا۔ یہاں راہل گاندھی کی اصلی تصویر استعمال کی گئی تھی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے
Congress Vice-President Rahul Gandhi at a road show during his Kisan Yatra in Allahabad on Thursday. (PTI Photo), financialexpress.com
یہ تصویر الہ آباد میں منعقد کسان یاترا کے دوران پی ٹی آئی کے فوٹو گرافر نے کھینچی کی تھی۔ یہ یاترا 16 ستمبر 2016 کو ہوئی تھی۔ اس وقت راہل گاندھی کانگریس کے نائب صدر کے عہدے پر تھے۔
کانگریس کے قومی ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے وشواس ٹیم کو بتایا کہ ’ایسی فرضی تصویریں حکمراں پارٹی کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہم جب اقتدار میں آئیں گے تو فرضی فیکٹری چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے‘۔
اس کے بعد ہم نے اس شخص کی سوشل اسکیننگ کی، جس نے راہل گاندھی کی فوٹو شاپٹ تصویر کو گروپ میں شیئر کیا تھا۔ چندن سنگھ شانڈیلیہ نام کے فیس بک صارف رائے پور کا رہنے والا ہے۔ ایک خاص نظریہ متاثر چندن کی زیادہ تر پوسٹ ایک مخصوص پارٹی کی حمایت میں ہوتی ہیں۔ ان کے نشانے پر اکثر ایک خاص کمیونٹی رہتی ہے۔ اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) سے ہمیں پتہ چلا کہ انہوں نے اگست 2018 میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔
StalkScan
نتیجہ: وشواس ٹیم کی تحقیقات میں بی جے پی کا جھنڈا تھامے راہل گاندھی کی تصویر فرضی ثابت ہوئی۔ اوریجنل تصویر میں انہوں نے کانگریس کا جھنڈا پکڑ رکھا تھا۔
مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : راہل گاندھی نے تھاما بی جے پی کا جھنڈا
- Claimed By : चन्दन सिंह शांडिल्य
- Fact Check : جھوٹ