فیکٹ چیک: یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر وائرل ہوئی ہم شکل کی تصویر، فرضی ہیں پوسٹ کے تمام دعوےٰ
- By: Umam Noor
- Published: May 7, 2019 at 07:21 AM
- Updated: Aug 30, 2020 at 07:43 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جیسے نظر آنے والے ایک شخص کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کے بہانے دعوی کیا جا رہا ہے کہ فوٹو میں نظر آرہا شخص یوگی آدتیہ ناتھ ہے۔ اتنا ہی نہیں، فیس بک صارف کا تو یہاں تک دعوی ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وشواس ٹیم نے جب اس وائرل پوسٹ کی حقیقت کا تپہ لگایا تو یہ پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک صارف گوری شنکر یادو (فیس بک لنک نیچے انگریزی مںی دیکھیں) نے یوگی آدتیہ ناتھ کے ہم شکل کی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا : ’’یوگی جی کو سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے پر بہت بہت مبارکباد‘‘۔
(@gsyyadav5009)
پڑتال
وشواس ٹیم نے وائرل پوسٹ کی سچائی پتہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ وائرل تصویر کو غور سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ تصویر میں جس شخص کو یوگی آدتیہ ناتھ بتایا جا رہا ہے، وہ یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہیں ہی نہیں۔ ایسے متعدد لوگ ہیں، جو خود کو یوگی کے ہم شکل ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔
اس کے بعد ہم نے یوگی آدتیہ ناتھ کی فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے گوری شنکر یادو سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’’ تصویر میں نظر آرہے شخص کا نام یوگی یودھا ہے۔ 2 اپریل کو لکھنئو میں ایس پی صدر اکھیلیش یادو کے عوامی جلسے میں بھی آئے تھے۔ تصویر اسی دوران کی ہے‘‘۔
گوری شنکر یادو سے بات کرنے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وائرل تصویر میں نطر آرہا شخص یوگی آدتیہ ناتھ ہیں ہی نہیں۔
اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ کیا واقعی 2 اپریل کو لکھنئو میں اکھیلیش کی کوئی ریلی ہوئی تھی؟اس کے لئے ہم نے لکھنئو کے اخباروں کو کھنگالا۔ ہمیں دینک جاگرن کے لکھئنو ایڈیشن میں ایک خبر ملی۔ خبر کے مطابق، سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے ایس پی امیدوار پونم سنہا کے لئے گھنٹاگھر میں عوامی خطاب کیا۔
اس کے بعد ہم نے فرضی پوسٹ پھیلانے والے گوری شنکر یادو نام کے فیس بک صارف کی پروفائل اسکین کی۔ فیس بک پروفائل میں انہوں نے خود کو سماجوادی پارٹی کا کارکن بتایا ہوا ہے۔ گوری شنکر یو پی کے بستی کے رہنے والے ہیں۔ اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ٹول سے پتہ چلا کہ انہیں چھ ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔
Stalkscan
نتیجہ: وشواس ٹیم کی جانب میں پتہ چلا کہ تصویر میں دکھ رہے شخص یوگی آدتیہ ناتھ نہیں ہیں، بلکہ ان کے ہم شکل ہیں۔
مکمل سچ جانیں…. سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : یوگی جی کو سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے پر بہت بہت مبارکباد
- Claimed By : Gouri Shankar Yadav
- Fact Check : جھوٹ